ETV Bharat / bharat

مرکز، ریاست اور نوکر شاہ آلودگی پر ذمہ داری سے راہ فرا ر اختیار کر رہے ہیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹی وی زیادہ آلودگی پھیلا رہا ہے۔ عدالت کے چھوٹے آبزرویشن کو کئی بار بڑا ایشو بناکر پیش کیا جاتاہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جج ڈی وائی چندر چوڑ اور جج سوریہ کانت کی بنچ نے آلودگی کم کرنے میں مرکز، دہلی، ہریانہ ، پنجاب اور اتر پردیش حکومتوں کی اجتماعی کوشش میں تال میل کے فقدان اور نوکر شاہوں کے ٹال مٹول روپے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ تبصرے کیے

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 10:41 PM IST

سپریم کورٹ نے جان لیوا سطح پر پہنچ چکی فضائی آلودگی کم کرنے میں ناکام مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ نوکر شاہوں کو اپنی ذمہ داری سے راہ فرار اختیارکرنے پر بدھ کو ان کی سرزنش کی اور کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں یہ بھی حکم دیا جائے کہ قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے پانی کے چھڑکاو سے لے کر گاڑیوں کو کیسے چلایا جائے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹی وی زیادہ آلودگی پھیلا رہا ہے۔ عدالت کے چھوٹے آبزرویشن کو کئی بار بڑا ایشو بناکر پیش کیا جاتاہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جج ڈی وائی چندر چوڑ اور جج سوریہ کانت کی بنچ نے آلودگی کم کرنے میں مرکز، دہلی، ہریانہ ، پنجاب اور اتر پردیش حکومتوں کی اجتماعی کوشش میں تال میل کے فقدان اور نوکر شاہوں کے ٹال مٹول روپے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ تبصرے کیے۔ بنچ نے کہا کہ فائیو اور سیون اسٹار سہولتوں میں بیٹھ کر کسانوں کو فضائی آلودگی کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے لیکن حکومت اور انڈین سائنس و ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کان پور سمیت دیگر کے مطالعہ اور حقائق سے لگتاہے کہ مسئلہ پرالی جلانے سے زیادہ گاڑیوں اور کوئلے سے چلنے والے بجلی آلات کے سبب آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

سپریم کورٹ نے راجدھانی دہلی کی سڑکوں سے 10-15 سال پرانی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا خاص طورپر ذکر کیا۔ عدالت نے سوال کیاکہ انہیں روکنے کے لیے کون حوصلہ افزائی کرے گا۔ سماعت کے دوران دہلی حکومت نے کہا کہ اگر ہمسایہ ریاستوں نے گاڑیوں پر پابندی نہیں لگائی تو گھر سے کام کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

سماعت شروع ہوتے ہی سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے پچھلی سماعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویزن پر بحث کے دوران انہیں غیر ذمہ دار بتایا گیا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی پر بحث سے زیادہ آلودگی پھیل رہی ہے۔ ہر کوئی اپنے ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

بنچ نے دہلی حکومت کی جانب سے پیش سینئر ویکل اے ایس سنگھوی اور مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل مہتا کی دلیلوں کے دوران کئی سخت تبصرے کیے۔ سنگھوی نے کہا تھا کہ سردیوں میں آلودگی بڑھنے کا بڑا سبب پرالی جلانا ہے۔ جب کہ مہتا نے مرکز کے سبھی ملازموں کے گھر سے کام کرنے پر معذوری ظاہر کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.