ETV Bharat / bharat

Govt To Reduce Hajj Expenses سفر حج کے اخراجات میں کمی کرےگی حکومت، محسن رضا - اسمرتی ایرانی کی صدارت میں حج کمیٹی کی میٹنگ

اترپردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے آج مرکزی اقلیتی کابینہ وزیر اسمرتی ایرانی کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں حج کے تعلق سے کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ میٹنگ کے بعد محسن رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فیصلوں کا استقبال کرتے ہیں۔ Govt To Reduce Hajj Expenses

سفر حج کے اخراجات میں کمی کرےگی حکومت، محسن رضا

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 7:39 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے آج مرکزی اقلیتی کابینہ وزیر اسمرتی ایرانی کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں حج کے تعلق سے کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ میٹنگ کے بعد محسن رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فیصلوں کا استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمرتی ایرانی کی صدارت والی میٹنگ میں ملک بھر کے حج کمیٹی کے اراکین اور چیئرمین شامل ہوئے، جس میں کئی اہم فیصلہ لیتے ہوئے یہ کہا گیا کہ حج سفر پر ہونے والے غیر ضروری خرچ کو بھارتی حکومت کم کرے گی، یہ کمی تقریبا ایک لاکھ روپے تک ہوگی۔Govt To Reduce Hajj Expenses

انہوں نے بتایا کہ حج محکمہ میں ہوئے بدعنوانی کی جانچ کیلئے بھی کمیٹی تشکیل کی گئی ہے۔ سفر سے قبل اب پرائیویٹ تنظیم آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرے گی۔ حاجیوں کو غیر ضروری طویل کارروائی کے بجائے اب آسانیاں دی جائیں گی۔ حج کمیٹی عازمیں کو پیچیدہ کارروائی سے نجات دےگی۔ حج ہاؤس کا استعمال بے سہارا اور لاچار خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے گا اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اترپردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے یہ بھی بتایا کہ خواتین عازمین سے متعلق شکایتوں کا حل نکالنے کے لئے خواتین کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو سفر حج پر جانے والی تمام خواتین کی مدد کریں گی۔ میٹنگ میں سعودی عرب کے حکومت کے ذریعے 65 برس عمر کی لمٹ کو ختم کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر اہم فیصلے بھی لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Budget for UP Haj Committee یوپی حج کمیٹی اور یوپی اقلیتی کمیشن کے لیے بجٹ منظور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.