ETV Bharat / bharat

Retirement Of Incharge ARTO شوپیاں اے آر ٹی او کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم - شوپیاں اے آر ٹی او کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم

جموں و کشمیر حکومت نے انچارج اسسٹنٹ رجنل ٹرانسپورٹ آفسر شوپیاں کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم دیا ہے۔ مذکورہ آفسر پر سرکاری ملازمین کے لیے ناگوار اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔ Govt orders premature retirement of Incharge ARTO

شوپیاں اے آر ٹی او کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 7:38 AM IST

شوپیاں: جموں وکشمیر حکومت نے انتظامیہ کو مزید موثر اور شفاف بنانے کے لئے انچارج اسسٹنٹ رجنل ٹرانسپورٹ آفسر شوپیاں عبدالماجد بھٹ ( جو اس وقت معطل ہے) کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم دیا ہے۔ حکومتی حکم نامہ کے مطابق انچارج اے آر ٹی او شوپیاں نے اپنے فرائض ایسے طریقے سے اَنجام دیے جو سرکاری ملازمین کے لئے ناگوار اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

شوپیاں اے آر ٹی او کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم
شوپیاں اے آر ٹی او کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم

مزید پڑھیں:۔ Premature Retirement Of Officers جموں و کشمیر انتظامیہ نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا
یہ مشق انچارج اے آر ٹی او کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے باقاعدہ عمل کے طور پر کی گئی تھی، جو جموں وکشمیر سیول سروسز ریگولیشنز کے آرٹیکل 226(2) کے لحاظ سے عمر اور سروس کی مدت کو عبور کرتے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے اس آفیسر کو غیر متناسب اثاثہ جات کے حصول کے لئے سنگین فوجداری مقدمے میں ملوث پایا گیا او وہ اپنے سروس کریئر کے دوران غیر موثر کار کردگی کا شکار تھے، انکی کارکردگی جائزہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق غیر تسلی بخش پائی گئی اور سرکاری ملازمت میں ان کا مستقل رہنا مفاد عامہ کے خلاف پا یا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.