ETV Bharat / bharat

ویکسین کی قیمتوں میں تخفیف کرنے کی ہدایت

حکومت نے سیرم اور بھارت بائیوٹیک سے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کی قیمتوں میں تخفیف کریں، اس سے قبل کابینہ کے سکریٹری راجیو گابہ کی زیر صدارت اجلاس میں ویکسین کی قیمتوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، اب دونوں کمپنیوں سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنی ویکسین کی قیمتوں میں ترمیم کرینگے۔

Covishield and Covaxin
کوویشیلڈ اور کوویکسین
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 10:02 AM IST

ذرائع کے مطابق ملک میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کے لیے ویکسینیشن شروع ہونے سے قبل مرکزی حکومت نے پیر کو سیرم انسٹی ٹیوٹ اور بھارت بائیوٹیک سے اپنے کوڈ 19 ویکسین کی قیمتوں میں تخفیف کرنے کو کہا ہے۔

اس سے قبل کابینہ کے سکریٹری راجیو گابہ کی زیر صدارت اجلاس میں ویکسین کی قیمتوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد اب دونوں کمپنیوں سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنی ویکسین کی قیمتوں میں ترمیم کرینگے۔

قابل ذکر ہے کہ حیدرآباد میں واقع بھارت بائیوٹیک نے اپنے کووڈ 19 ویکسین (کوویکسین) کی ایک خوراک کی قیمت ریاستی حکومتوں کے لیے 600 روپئے اور نجی اسپتالوں کے لیے 1200 روپے مقرر کی ہے۔جبکہ پونے میں قائم دنیا کی سب سے بڑی ویکسین ساز کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) نے کووڈ 19 ویکسین (کوویشیلڈ) کی فی خوراک قیمت ریاستی حکومت کے لیے 400 روپے اور نجی اسپتالوں کے لیے 600 روپئے تجویز کی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ دونوں ٹیکے مرکزی حکومت کو فی خوراک 150 روپے کے حساب سے دستیاب ہیں۔ جس کے بعد ویکسین کی مختلف قیمتوں پر متعدد ریاستوں نے اعتراض جتایا ہے، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ منافع خوری کا وقت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.