ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra حکومت بھارت جوڑو یاترا کو روکنے کیلئے نئے بہانے لے کر آئی ہے، راہل گاندھی - کورونا پروٹوکول

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھارت جوڑو یاترا سے خوفزدہ ہے اور اسی لیے اس یاترا کو روکنے کے لیے نئے بہانے لے کر آئی ہے۔ Covid Protocol In Bharat Jodo Yatra

حکومت بھارت جوڑو یاترا کو روکنے کے لئے نئے بہانے لیکر آئی ہے، راہل گاندھی

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 8:54 AM IST

نوح: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ حکومت بھارت جوڑو یاترا کو روکنے کے لیے بہانے لے کر آ رہی ہے۔ قبل ازیں مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے راہل گاندھی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ اگر بھارت جوڑو یاترا کے دوران کورونا پروٹوکول پر عمل نہیں کیا گیا تو یاترا کو معطل کیا جاسکتا ہے۔ راہل گاندھی نے ہریانہ کے نوح ضلع کے گھسیرا گاؤں میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوکر تمل ناڈو، کیرالہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے ہوتے ہوئے کشمیر جائے گی۔اس یاترا کو روکنے کے لئے بی جے پی نئے نئے حیلے تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے مجھے ایک خط لکھا کہ کوویڈ پھیل رہا ہے، یاترا بند کرو۔ Govt coming up with excuses to stop bharat jodo yatra says rahul gandhi

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra کووڈ پروٹوکول پر عمل نہ کرنے کی صورت میں بھارت جوڑو یاترا معطل ہوسکتی ہے

انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا راجستھان کے بعد بدھ کو نوح کے راستے ہریانہ میں داخل ہوئی اور اب وہ یاترا کو روکنے کے بہانے لے کر آ رہے ہیں۔ ماسک پہنیں، یاترا روکیں، کووڈ پھیل رہا ہے، یہ سب بہانے ہیں۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سچائی سے ڈرتی ہے۔ یہ لوگ ہندوستان کی شکتی اور ہندوستان کی سچائی سے ڈر گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) اور (وزیراعظم) نریندر مودی کی نفرتوں سے ہندوستان بھر جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 100 سے زائد دنوں سے جاری ہے اور اس میں ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی، مرد، خواتین اور بچے سمیت تمام مذاہب کے لوگوں نے حصہ لیا ہے۔ اس میں لاکھوں لوگوں نے حصہ لیا لیکن کسی نے کسی سے یہ نہیں پوچھا کہ ان کا مذہب کیا ہے؟ وہ کون سی زبان بولتے ہیں یا کس جگہ سے آئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اس یاترا میں 24 گھنٹے تک لوگوں نے ایک دوسرے کا احترام کیا اور ایک دوسرے کو گلے لگایا اور محبت پھیلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.