ETV Bharat / bharat

President On Development حکومت ترقی اور قدرت کے متضاد ہونے کے تصور کو بدل رہی ہے، مرمو - ترقی اور قدرت کے متضاد ہونے کے تصور

دروپدی مرمرمو اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے گزشتہ آٹھ برسوں میں شمسی توانائی کی صلاحیت میں تقریباً 20 گنا اضافہ کیا ہے۔ آج بھارت قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

حکومت ترقی اور قدرت کے متضاد ہونے کے تصور کو بدل رہی ہے، مرمو

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 4:59 PM IST

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ حکومت صاف ایندھن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس تصور کو تبدیل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے جس میں ترقی اور قدرت کو متضاد سمجھا جاتا ہے۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن منگل کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرمو نے کہا، 'بھارت نے اس سوچ کو بھی بدل دیا ہے جو ترقی اور قدرت کو متضاد سمجھتی تھی۔ میری حکومت سبز ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور پوری دنیا کو مشن لائف سے جوڑنے پر زور دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا، 'حکومت نے گزشتہ آٹھ برسوں میں شمسی توانائی کی صلاحیت میں تقریباً 20 گنا اضافہ کیا ہے۔ آج بھارت قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ ملک نے نو سال پہلے ہی غیر جیواشم ایندھن سے ملک کی بجلی کی پیداوار کی 40 فیصد صلاحیت پیدا کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ صدر نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں مشن ہائیڈروجن کو بھی منظوری دی ہے۔ یہ سبز توانائی کے میدان میں بھارت میں لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے والا ہے۔ اس کے نتیجے میں صاف توانائی کے ساتھ ساتھ انرجی سیکیورٹی کے لیے بیرونی ممالک پر ملک کا انحصار کم ہو گا۔

انہوں نے کہا، 'ملک کے شہروں سے آلودگی کو کم کرنا بھی ہماری بڑی ترجیح ہے، اس لیے الیکٹرک موبلیٹی کے لیے بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔ فیم اسکیم کے تحت، مرکزی حکومت کی طرف سے دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے کئی شہروں میں سات ہزار سے زیادہ الیکٹرک بسیں پبلک ٹرانسپورٹ میں شامل کی جا رہی ہیں۔ پچھلے آٹھ برسوں میں ملک میں میٹرو نیٹ ورک میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور آج 27 شہروں میں میٹرو ٹرین پر کام جاری ہے۔ صدر نے کہا کہ حکومت صاف ایندھن کے فروغ اور صاف توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 100 سے زائد نئی آبی گزرگاہیں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ یہ نئی آبی گزرگاہیں ملک میں نقل و حمل کے شعبے کی بحالی میں معاون ثابت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Draupadi Murmu Speech Highlights ایوان سے صدر جمہوریہ کا پہلا خطاب، اہم نکات جانیے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.