جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے 'مکھیہ منتری پنرواس گرہ یوجنا' کے لیے 28 کروڑ 23 لاکھ روپے کی مالیاتی فراہمی کو منظوری دی ہے۔Gehlot Govt Approves 28 Crores for CMHR
تجویز کے مطابق محکمانہ عمارت کی تعمیر ہونے تک اس کا کام دستیاب سرکاری عمارتوں سے چلایا جائے گا اور سرکاری عمارتوں کی عدم دستیابی کی صورت میں کرائے کی عمارت میں چلایا جائے گا۔ اشوک گہلوت کی اس منظوری سے وزیر اعلیٰ کے بحالی گھروں کے بڑے تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ رہائشی عمارتوں کے لیے کپڑے، بستر اور کھانے کی اشیاء خریدی جائیں گی۔ یہ رقم کرایہ، ٹیکس کی شرح، رائلٹی اور گرانٹ ان ایڈ کے لیے بھی استعمال کی جائے گی۔
خیال ر ہے کہ سال 2022-23 کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ نے 75-75 رہائشی صلاحیت والے 45 چیف منسٹر بحالی گھر قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کی تعمیل میں یہ مالیاتی منظوری دی گئی ہے۔
Ashok Gahlot on Bharat Jodo بھارت جوڑو یاترا نے مرکزی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا، گہلوت
یو این آئی