ETV Bharat / bharat

New CDS of India ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر - بھارت کے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف

ریٹائرڈ لفٹیننٹ جنرل انل چوہان کو بھارت کا نیا چیف آف ڈیفنس مقرر کیا گیا ہے۔ وہ آنجہانی جنرل بپن راوت کے بعد دوسرے سی ڈی ایس ہوں گے۔ وہ 30 ستمبر کو عہدے کا چارج لیں گے۔ Anil Chauhan Appointed CDS of India

Chief of Defence Staff Anil Chauhan
بھارت کے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 7:03 PM IST

Updated : Sep 29, 2022, 1:13 PM IST

نئی دہلی: حکومت ہند نے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان (ریٹائرڈ) کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف CDS مقرر کیا ہے۔ انل چوہان حکومت ہند اور فوجی امور کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ تقریباً 40 سال پر محیط کرئیر میں لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان (ریٹائرڈ) نے کئی کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرومینٹل تقرریاں کیں اور جموں و کشمیر اور شمال مشرقی بھارت میں انسداد شورش کی کارروائیوں کا وسیع تجربہ حاصل کیا۔ Chief of Defence Staff Anil Chauhan

  • Govt of India appoints Lt General Anil Chauhan (Retired) as the next Chief of Defence Staff (CDS) who will also function as Secretary to Government of India, Department of Military Affairs: MoD pic.twitter.com/Ohg156uwTx

    — ANI (@ANI) September 28, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

حکومت ہند نے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان (ریٹائرڈ) کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف CDS مقرر کیا ہے۔ انل چوہان حکومت ہند کے فوجی امور کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔ 40 سال تک فوج میں خدمات انجام دینے والے انل چوہان گزشتہ سال ہی ریٹائر ہوئے تھے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ تقریباً 40 سال پر محیط کرئیر میں لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان (ریٹائرڈ) نے کئی کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرومینٹل تقرریاں کیں اور جموں و کشمیر اور شمال مشرقی بھارت میں انسداد شورش کی کارروائیوں کا وسیع تجربہ حاصل کیا۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق وہ حکومت ہند کے فوجی امور کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔

18 مئی 1961 کو پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان 1981 میں بھارتی فوج کی 11 گورکھا رائفلز میں بھرتی ہوئے تھے۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا اور انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون کے سابق طالب علم ہیں۔ میجر جنرل کے رینک کے افسر نے شمالی کمان کے اہم بارہمولہ سیکٹر میں انفنٹری ڈویژن کی کمان سنبھالی تھی، بعد میں ایک لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر انہوں نے شمال مشرق میں ایک کور کی کمان سنبھالی۔ اس کے بعد وہ ستمبر 2019 سے ایسٹرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف بنے اور مئی 2021 میں ریٹائر ہوئے۔

ریٹائرڈ جنرل انل چوہان کو کئی اعزاز مل چکے ہیں، وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا چارج بھی سنبھال چکے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے انگولا میں اقوام متحدہ کے مشن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی وہ قومی سلامتی اور حکمت عملی امور میں اپنا حصہ ڈالتے رہے۔ فوج میں ان کی ممتاز خدمات کے لیے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان (ریٹائرڈ) کو پرم وششٹ سیوا میڈل، اتم یودھ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت دفاع نے اس سال چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کی تقرری سے متعلق تینوں دفاعی افواج کے قوانین میں ترمیم کے لیے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جس میں مرکزی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل یا جنرل کے عہدے سے ریٹائرڈ فوجی افسر کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بننے کی اجازت دی تھی۔ اس کے لیے وزارت دفاع نے بری، بحری اور فضائی سروس ایکٹ میں تبدیلیاں کیں۔

Last Updated : Sep 29, 2022, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.