ETV Bharat / bharat

گورنر جگدیپ دھنکر کا جمعرات کو شیتل کوچی کا دورہ - سیاسی تصادم سے متاثر اضلاع

گورنر جگدیپ دھنکر جمعرات کے روز کوچ بہار کے شیتل کوچی کا دورہ کریں گے جہاں سیاسی تصادم سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

گورنرجگدیپ دھنکر کا جمعرات کو شیتل کوچی کا دورہ

author img

By

Published : May 12, 2021, 12:34 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا کی دوسری لہر اور سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کل ریاست کے سیاسی تصادم سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے. گورنر جگدیپ دھنکر سب سے پہلے کوچ بہار کے شیتل کوچی کا دورہ کریں گے جہاں اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ سیاسی جماعت کے درمیان جھڑپوں میں دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی.گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو کام حکومت کا ہے وہ نہیں کر رہی ہے۔ اس لئے میں سیاسی تصادم کو روکنے کے لئے آگے آیا ہوں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر وہ کام کرنے جا رہے ہیں جو ان کے دائرے میں نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ گورنر کو اس طرح کے دوروں سے دور رہنا چاہیے۔ ان کے جانے سے کسی کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر ریاست کے آئینی سربراہ ہیں وہ جہاں چاہئیں گے۔ انہیں کون روک سکتا ہے۔ اس پر سیاست کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.