ETV Bharat / bharat

PM Modi's Speech to the Nation:ہر ضلع، بلاک میں سنگین بیماریوں کا علاج فراہم کرنا حکومت کا ہدف

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 2:28 PM IST

صحت کی خدمات کی توسیع میں جدید ٹیکنالوجی پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اس میں بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے نجی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ صحت کے شعبے میں آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جو روایتی ادویات اور ادویات کے نظام کے لیے ایک عالمی مرکز قائم کرنے جا رہا ہے۔PM Narendra Modi's Speech

وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کا مقصد ملک کے ہر ضلع اور بلاک کی سطح پر سنگین بیماریوں کے علاج کے لئے سہولیات فراہم کرنا ہے۔PM Narendra Modi's Speech

آج عام بجٹ-2022 میں صحت کے شعبے کے لیے کیے گئے انتظامات پر منعقد کیے گئے ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس بار صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے لیے بجٹ کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور ہر ضلع میں سنگین بیماریوں کا علاج فراہم کیا جائے گا اور بلاک سطح پر دستیاب کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، "یہ بجٹ گزشتہ سات سالوں سے صحت کی دیکھ بھال کو تبدیل کرنے اور اسے وسعت دینے کی ہماری کوششوں کو فروغ دینے والا ہے۔ہم نے طبی شعبہ میں وسیع نظریہ اپنایا ہے اور بیماریوں سے بچانے کے لئے عوام کو بیدار کرنے اور بیمارہونے پر اس کے علاج کے انتظامات پر توجہ دی گئی ہے۔

صحت کی خدمات کی توسیع میں جدید ٹیکنالوجی پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اس میں بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے نجی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ صحت کے شعبے میں آگے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جو روایتی ادویات اور ادویات کے نظام کے لیے ایک عالمی مرکز قائم کرنے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:مودی نے چیمپئنز پورٹل کا افتتاح کیا

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم کے لیے ہمارے بچے چھوٹے ممالک میں جاتے ہیں جہاں زبان کا مسئلہ ہے۔ بہت سے بچے میڈیکل اسکول میں داخل نہیں ہو سکتے۔ کیا ہماری حکومتیں طبی اداروں کو زمین وغیرہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لبرل پالیسیاں نہیں بنا سکتیں؟
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.