ETV Bharat / bharat

Amit Shah تعزیرات ہند، ضابطہ فوجداری آئین کی روح کے مطابق بنایا جائے گا، امت شاہ

امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)، انڈین کریمنل پروسیجر کوڈ (سی آر پی سی) اور انڈین ایویڈینس ایکٹ کو آئین کی روح اور وقت کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔

تعزیرات ہند، ضابطہ فوجداری آئین کی روح کے مطابق بنایا جائے گا، امت شاہ

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 10:47 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)، انڈین کریمنل پروسیجر کوڈ (سی آر پی سی) اور انڈین ایویڈینس ایکٹ کو آئین کی روح اور وقت کے مطابق بنایا جائے گا۔ دہلی پولیس کے 76ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت آنے والے دنوں میں آئی پی سی، سی آر پی سی اور ایویڈینس ایکٹ میں بنیادی تبدیلیاں لانے جا رہی ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی امت شاہ نے کہا کہ ان ضابطوں اور قانون سازی کو فورنسک سمیت دیگر شواہد کی دستیابی کے ساتھ مضبوط بنایا جائے گا تاکہ انہیں زمانے اور آئین کی روح سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ داخلی سلامتی کو بھی تقویت ملے۔ اس کے لیے فورنسک سائنس کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ دہلی پولیس نے ان میں سے ایک اصلاحات کو مقدمے کے طور پر شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah On JK Statehood انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے گا، امت شاہ

انہوں نے کہا کہ ہر جرم میں ، جس کی سزا چھ سال یا اس سے زیادہ ہے، فورنسک سائنس کی ٹیم جائے وقوع کا دورہ کر رہی ہے۔ اس کے لیے فورنسک سائنس کے شعبے میں تربیت یافتہ اور ماہر نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ملک کی نو ریاستوں میں نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس) کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ اگلے دو برسوں میں ملک کی تمام ریاستوں میں این ایف ایس کھولے جائیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.