ETV Bharat / bharat

Arshad Madani on CAA: 'سی اے اے قانون بھی واپس لے حکومت' - etv bharat urdu news

جمعیۃ علماء ہند (Jamiat Ulema-i-Hind) کے صدر مولانا ارشدمدنی (Maulana Arshad Madani) نے تینوں زرعی قوانین (Farm Laws) کو واپس لئے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح زرعی قوانین کو واپس لیا گیا، اسی طرح سی اے اے قانون کو بھی واپس لیا جائے۔

Farm Laws
مولانا ارشدمدنی
author img

By

Published : Nov 19, 2021, 8:51 PM IST

جمعیۃ علماء ہند (Jamiat Ulema-i-Hind) کے صدر مولانا ارشدمدنی (Maulana Arshad Madani) نے تینوں زرعی قوانین (Farm Laws) کو واپس لئے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس کے لئے بجا طور پر ہمارے کسان بھائی مبارک بادکے مستحق ہیں، کیونکہ اس کامیابی کے لئے انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ملک کے کسان مضبوطی کے ساتھ ہر طرح کی قربانی دیتے رہے اور اپنے موقف پر اٹل رہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ ایک بار پھر یہ سچائی اجاگر ہوگئی کہ اگر کسی جائز مقصدکے لئے ایمانداری اور صبرواستقلال کے ساتھ کوئی تحریک چلائی جائے تو ایک نہ ایک دن کامیابی مل کر رہتی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے بھی انکارنہیں کیا جاسکتاکہ کسانوں کو اس طرح کی مضبوط تحریک چلانے کا راستہ سی اے اے کے خلاف چلائی گئی تحریک سے ملا کہ جب حق انصاف کے لئے خواتین یہاں تک کہ بزرگ خواتین دن رات سڑکوں پر بیٹھی رہیں، اس تحریک میں شامل ہونے والوں پر جبرواستبداد کے پہاڑتوڑے گئے، سیکٹروں لوگوں کو سنگین دفعات کے تحت معتوب کیا گیا، لیکن اس تحریک کو توڑایاختم نہیں کیا جاسکا۔'

مولانا مدنی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا مزاج جمہوری ہے تو یہ بات اپنی جگہ بالکل درست ہے، چنانچہ اب وزیر اعظم کو چاہئے کہ مسلمانوں کے تعلق سے جو قانون لائے گئے ہیں وہ ان پر بھی توجہ دیں، اور زرعی قوانین کی طرح سی اے اے قانون کو بھی واپس لیاجانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Farm Laws Repealed: زرعی قوانین کی واپسی پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ گرچہ کورونا کے سبب تحریک میں شامل لوگ اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں لیکن ابھی بھی سرسے پیرتک احتجاج پر کھڑے ہیں، مولانامدنی نے کہا کہ اس فیصلہ نے ثابت کردیا کہ جمہوریت اورعوام کی طاقت سب سے بڑی ہوتی ہے، اور جمہوریت میں ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت اورپارلیمنٹ زیادہ طاقتورہیں وہ غلطی پرہیں، جمہوریت میں اصل طاقت عوام ہوتے ہیں، کسانوں کی شکل میں عوام نے ایک بارپھر اپنی طاقت ثابت کردی ہے۔

انہوں نے آخرمیں کہا کہ اس تحریک کی کامیابی سے یہ سبق بھی ملتاہے کہ کسی بھی عوامی تحریک کو طاقت کے زورسے کچلایا دبایانہیں جاسکتا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.