کانگریس نے کوویشیلڈ ٹیکہ لیے ہوئے مسافروں کو کوارنٹائن میں رکھنے کی برطانیہ کی پالیسی کو قابل اعتراض بتایا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ہند کو یقنی بنانا چاہیے کہ شہریوں کو انگلینڈ کے سفر میں کسی کی طرح عدم سہولت نہیں ہو۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے منگل کے روز دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ہمارے شہریوں کو برطانیہ کے سفر میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو ان لوگوں کو ہراساں نہیں کرنا چاہیے جنہوں نے ہماری ویکسین لی ہے۔
غور طلب ہے کہ کوویشیلڈ ٹیکہ لگے لوگوں کو برطانیہ آنے پر 10 دن کے کوارنٹائن میں رکھنے کا برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے۔
کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے بھی برطانیہ کے اس فیصلے کی تنقید کی اور کہا کہ جن لوگوں کی پوری طرح ٹیکہ کاری ہو گئی ہے، انھیں کوارنٹائن کرنے کا فیصلہ قابل اعتراض ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس سے زیادہ لیڈرشپ کا بحران بی جے پی میں ہے: راجیش تیواری
سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے برطانیہ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے میں نسل پرستی کی بو آتی ہے۔