ETV Bharat / bharat

Meat Shops Closed in Muzaffarnagar مظفر نگر میں گوشت کی دکانیں بند کرنے کی ہدایت - گوشت کی دکانیں

مظفر نگر میں مہاشیو راتری تہوار کے پیش نظر حکومت نے گوشت کی تمام دوکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ Government ordered the closure of meat shops

مظفر نگر میں گوشت کی دکانیں بند کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 9:20 AM IST

مظفر نگر میں گوشت کی دکانیں بند کرنے کی ہدایت

مظفر نگر: ریاست اترپردیش میں ایک بار پھر مہاشیو راتری تہوار کے حوالے سے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر مغربی یوپی کاوڑ کے راستے پر گوشت کی تمام دکانیں مہا شیوراتری تک بند رہیں گی۔ وزیر اعلیٰ کا حکم نہ ماننے پر گوشت کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو ان کی دکان کا لائسنس منسوخ کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے بعد مظفر نگر کی ضلع انتظامیہ نے مظفر نگر ہریدوار کاوڑ مارگ پر تمام گوشت کی دکانوں اور مسلم ہوٹل کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Navratri In Aligarh نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کروانے کا مطالبہ

اس سلسلے میں مظفر نگر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایڈمنسٹریشن نریندر بہادر نے معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہاشیو راتری کے پرمسرت تہوار پر حکومت کی جانب سے موصول ہوئی ہدایت کے مطابق مظفر نگر ہریدوار کاوڑ مارگ پر تمام گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور حکم کی خلاف ورزی کرنے پر گوشت کے تاجروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ساتھ ہی ان کی دکانوں کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ کے حکم کے بعد جہاں ضلعی انتظامیہ گوشت کے تاجروں کو حکم پر عمل کرنے کے لیے دکان بند کرنے کو کہہ رہی ہے، وہیں دوسری طرف مظفر نگر کے کاوڈ مارگ پر تمام گوشت کی دکانوں اور مسلم ہوٹل کے مالکان نے دو دن پہلے ہی اپنے شٹر بند کر دکانیں بند کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع علی گڑھ میں نوراتری کے موقع پر گشت کی دوکانیں بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس کے لئے دھرم سماج کالج کے طلبہ و طالبات نے وزیراعلی کے نام ایک میمورنڈم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوراتری کے دوران ہم روزہ رکھتے ہیں اور مندر جاتے ہیں، اس دوران راستے میں گوشت کی دوکانوں پر گشت لٹکتا رہتا ہے جس سے ہمیں ازیت پہنچتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.