ETV Bharat / bharat

مسلم لیگ کا وسیم رضوی کی کتاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ - اس پر یو اے پی کے تحت کاروائی کرے

انڈین یونین مسلم لیگ نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ 'وسیم رضوی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، ان کی نفرت انگیز حرکت پر قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ ان کی کتاب پر پابندی عائد کی جائے۔'

Government of India should ban the book "Muhammad" written by Wasim Rizvi demand Muslim League  Indian Union Muslim League news  etv bharat urdu news  book "Muhammad" written by Wasim Rizvi  حکومت ہند وسیم رضوی کی لکھی کتاب "محمد" پر پابندی عائد کرے  Wasim Rizvi's book news  انڈین یونین مسلم لیگ  وسیم رضوی کو گرفتار کرے  نفرت انگیز حرکت پر قانونی کارروائی کرے  کتاب پر پابندی عائد کرے  اس پر یو اے پی کے تحت کاروائی کرے  وسیم رضوی کی تصنیف کردہ کتاب "محمد
حکومت ہند وسیم رضوی کی لکھی کتاب "محمد" پر پابندی عائد کرے
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 4:21 PM IST

انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے وسیم رضوی کی تصنیف کردہ کتاب "محمد" کے خلاف ملک بھر میں تحریری مکتوب اور شکایات درج کرائی گئی ہیں۔ وسیم رضوی نے ایک بار پھر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

اس سے قبل قرآن مجید کی 26 آیات کو قرآن سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے بھی سرزنش کی تھی۔ گزشتہ دنوں غازی آباد میں ڈاسنہ کے مہاکالی مندر میں سوامی نرسنگھ سرسوتی کے ہاتھوں اپنی متنازع کتاب کا اجراء کروایا۔

اس تناظر میں مالیگاؤں مسلم لیگ کے ذمہ داران کی جانب سے وسیم رضوی کی تصنیف کردہ کتاب "محمد" کے خلاف ایک میمورنڈم ایڈیشنل کلکٹر آفس میں دیا گیا۔

اس تعلق سے مسلم لیگ کے مقامی صدر احتشام شیخ نے کہا کہ پیغمبر اسلام محمد رسولﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی شخصیت تعریف و توصیف کی محتاج نہیں ہے۔ نہ صرف مسلمان بلکہ منصف مزاج غیر مسلم اہل علم نے بھی آپ کے کمالات اور ہمہ جہت محاسن کا اعتراف کیا ہے۔

بھارت کے بڑے قومی رہنماؤں اور ہندو مذہب کی نمائندہ شخصیتوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو رول ماڈل اور مثالی شخصیت قرار دیا ہے۔

Government of India should ban the book
حکومت ہند وسیم رضوی کی لکھی کتاب "محمد" پر پابندی عائد کرے

انڈین یونین مسلم لیگ حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر وسیم رضوی کو گرفتار کرے، اس کی نفرت انگیز حرکت پر قانونی کارروائی کرے، اس کی لکھی ہوئی کتاب پر پابندی عائد کرے اور اس پر یو اے پی کے تحت کاروائی کرے۔

مزید پڑھیں:۔ حکومت وسیم رضوی کے خلاف قانونی کارروائی کرے: مسلم پرسنل لا بورڈ

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام مذاہب کے احترام سے متعلق خصوصی قانون بنائے اور اس کی خلاف ورزی کو سنگین جرم قرار دیا جائے تاکہ کوئی اس طرح کی نازیبا حرکت نہ کرے۔

احتشام شیخ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کی جانب سے مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سیرت کی ایسی تقاریب منعقد کریں۔ جس میں برادران وطن کو خصوصی اہتمام سے مدعو کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.