کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے ملک کی صورتحال بے حد سنگین ہو گئی ہے اور حکومت کے لیے اس نمٹنا مشکل ہو رہا ہے لہٰذا حالات پر قابو پانے کے لیے فوراً کل جماعتی میٹنگ بلائی جانی چاہیے۔
سونیا گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی ہولناک شکل کے مقابلے سسٹم (نظام) چرمرا گیا ہے اور حکومت اس سے نمٹنے میں کامیاب نہیں پو پا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وبا سے نمٹنے کے لیے کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے اور کورونا سے کیسے نجات ملے اس بارے میں سب کی رائے لی جانی چاہیے کیونکہ وبا سے اب جو صورتحال پیدا ہو گئی ہے‘ اس سے اجتماعی طور پر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔
کانگریس کی صدر نے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ اجتماعی طور پر ہی کیا جا سکتا ہے لہٰذا ٹھوس طریقہ کار اختیار کرنے کے لیے اور اجتماعی طور پر قدم اٹھانے کے لیے پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ بھی بلائی جانی چاہیے۔
یو این آئی