ETV Bharat / bharat

'حکومت تعلیم اورہنرمندی کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے لیے کام کر رہی ہے' - مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی معیشت تیزی سےآگے بڑھ رہی ہے ۔

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 10:49 PM IST

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ حکومت تعلیم اور ہنرمندی کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

پردھان نے ’ روزگارکے مواقع پیداکر نا اور انٹرپرینیورشپ - روزگار کے لیے آگے کی راہ ‘عنوان پر منعقد کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے ایک ورچوئل اسپیشل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی معیشت تیزی سےآگے بڑھ رہی ہے ۔ ہندوستان کا مستقبل بہت امید افزا نظر آ رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہنر مندی کی صلاحیت مینوفیکچرنگ پروڈکٹویٹی بڑھانے اور معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ہے۔

مزید پڑھیں:مالی برس 2020-21 میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں 11.6 فیصد کا اضافہ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اکیسویں صدی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی ) -2020 میں جیسا تصور کیا گیا تھا ، حکومت مستقبل کے لیے افرادی قوت کو تیار کرنے، تعلیم اور ہنرمندی کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ای پی ایک مضبوط تعلیمی ایکو سسٹم تیار کرنے اور اقتصادی ترقی کو آسان بنانے میں تعاون دے گی ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.