ETV Bharat / bharat

حکومت زرعی قوانین سے متعلق کسی بھی شبہہ کو دور کرنے کے لیے تیار ہے: راج ناتھ

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ 'میں بھی ایک کسان کا بیٹا ہوں اور میں نے بھی کھیتی باڑی کی ہے اور میں سمجھ سکتا ہوں کہ کسانوں کے مسائل کیا ہیں'۔

rajnath Singh
راجناتھ سنگھ
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 8:28 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملک کے کسانوں کو زرعی قوانین کو پوری طرح سے سمجھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس سلسلے میں کوئی شک ہے تو مرکزی حکومت اسے حل کرنے اور اس پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

سنگھ نے یہاں ہریانہ اناپورنا اتسو کو دہلی سے ورچوئلی خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کسانوں سے زرعی قوانین کو سمجھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا، "میں نے ان قوانین کو پڑھا ہے اور ان میں ایسا کچھ نہیں ہے جو کسان کے مفاد میں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک کسان کا بیٹا ہوں اور میں نے بھی کھیتی باڑی کی ہے اور میں سمجھ سکتا ہوں کہ کسانوں کے مسائل کیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھارتی افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی اہل'

انہوں نے کہا کہ پرانی پالیسیوں کی وجہ سے زراعت نقصان کا سودا بن رہی تھی اور جب کسان اپنی فصل بیچتا تھا تو پتہ چلتا تھا کہ اس کی تو لاگت کی قیمت بھی پوری نہیں ہوئی ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے نئے زرعی قوانین بنائے ہیں۔ "اسی لیے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ ان قوانین کو سمجھیں۔ اگر کسی بھی قسم کے کسی کو ان قوانین میں کوئی شک نظر آتا ہے تو حکومت اسے حل کرنے اور اس پر بات چیت کے یلے ہمیشہ تیار ہے‘‘۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.