لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے لکھیم پور کھیری کے گولا گوکرناتھ اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار کی اتوار کو ہوئی شکست پر تبصہر کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں حکومت نے جمہوریت کو شکست دیا ہے۔Akhilesh On Gola Gokarannath Bypoll
ضمنی الیکشن میں آج کاونٹنگ کے بعد اعلان شدہ نتیجے میں بی جے پی امیدوار امن گری نے ایس پی امیدوار ونئے تیواری کو 34ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دے دی۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ گولا کرناتھ کے ووٹروں نے 90ہزار سے زیادہ ووٹ ایس پی امیدوار کو دے کر بی جے پی کو چیلنج دیا ہے۔ اس الیکشن میں جمہوریت کی اقدار تار تار ہوئی ہیں۔ بی جے پی نے الیکشن جیت لینے کا دعوی رزلٹ آنے سے پہلے کیا تھا۔ بی جے پی کے حق میں الیکشن میں زور زبردستی ووٹ حاصل کئے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بی جے پی ایم ایل اے اروند گری کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں بی جے پی نے گری کے بیٹے امن گری کو انتخابی میدان میں اتارا تھا۔ یادو نے ایس پی کی انتخابی ہار پر کہا کہ گولا گوکرناتھ الیکشن میں قدم قدم پر گھپلہ ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس پی کارکنوں کو طرح طرح سے ہراسان کیا گیا۔ پولیس نے ایس پی حامیوں کو گھروں سے اٹھاکر خائف کیا۔ انتظامیہ نے بی جے پی کارکنوں کے طور پر کام کیا۔
یادو نے کہا کہ یہ بات تو ووٹنگ کے دن ہی واضح ہوگئی تھی کہ بی جے پی اقتدار میں کہیں بھی منصفانہ و غیر جانبدارانہ الیکشن ممکن نہیں ہے۔ووٹروں کو آزادانہ طور سے بی جے پی کام ہی نہیں کرنے دیتی ہے۔ ووٹنگ کے دن پولیس لاٹھی چارج، پولنگ ایجنٹ کو بھگا دینے، خاص کر مسلم ووٹروں، ایس پی حامیوں اور بوتھ انچارجوں کو ہراساں کرنے، ووٹروں میں پیسے تقسم کرنے جیسے واقعات سے صاف تھا کہ بی جے پی حواس باختگی میں کچھ بھی کرے گی۔
یادو نے کہا کہ بی جےپی کو صرف اقتدار چاہئے۔ چھل، بل چھوٹ۔فریب ہر ہتھکنڈہ وہ اس کے لئے اپناتی ہے۔ آخر کیوں نہیں الیکشن کمیشن انتخابات میں شفافیت کو بنائے رکھنے اور غیر جانبداری برتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا؟یہ حالت جمہوریت کے لئے خطرے کا اشارہ ہے۔ بی جے پی سبھی اخلاقی اقدار کا قتل کر کے جمہوریت کو بھی داغدار بنانے پر آمادہ ہے۔اب رائے دہندگان کو آئندہ انتخابات کے لئے پوری مستعدی سے جمہوریت کو بچانے کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی۔
یواین آئی