ETV Bharat / bharat

حکومت معیار تعلیم کے حوالہ سے پابند عہد: رمیش پوکھریال - Ramesh Pokhriyal

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال’نشنک‘ نے کہا کہ حکومت بی ایڈ کالجوں کے معیار کی تکمیل کے حوالہ سے پرعزم ہے اور معیار پر پورا اترنے والے کسی بی ایڈ کالج کو بند نہیں کیا گیا ہے۔

حکومت معیار تعلیم کے حوالہ سے پابند عہد: رمیش پوکھریال

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 2:02 PM IST

پیر کو ایوان زیریں لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ’نشنک‘ نے کہا کہ کوئی بھی بی ایڈ کالج بند نہیں کیا گیا ہے۔ تعلیم کے معیار پر پورا نہ اترنے والے کالجوں کے خلاف صرف کارروائی کی گئی ہے۔ کچھ بی ایڈ کالج کی سطح کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں اور معیار پر پورا نہ اترنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

حکومت معیار تعلیم کے حوالہ سے پابند عہد: رمیش پوکھریال
حکومت معیار تعلیم کے حوالہ سے پابند عہد: رمیش پوکھریال

اساتذہ کی تربیت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل اسکول ایجوکیشن اینڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹیچرز (نشٹھا) اسکیم شروع کی گئی ہے جس کے تحت ملک کے تمام پرائمری اسکول کے اساتذہ اور اسکول کے سربراہوں کو تربیت کیلئے آن لائن پروگرام شروع کیا گیا ۔ ’نشٹھا‘ دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔ کورونا وبا کے دوران 27 لاکھ سے زیادہ اساتذہ کو تربیت دی گئی تھی۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے کے لئے ریاستوں کو دو ہزار پانچ سو کروڑ کی رقم دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں دویانگ(معذور) بچوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور ان کے لئے خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔

ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں وزیر تعلیم نے کہا کہ مودی حکومت کی شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی پر خصوصی نظر ہے۔ ان علاقوں میں تعلیم کو وسیع پیمانے پر اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.