نئی دہلی: مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے سب کو سستی اور معیاری دوا فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ کسی بھی دوا کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں یہاں 'قومی ضروری ادویات کی فہرست' جاری کرتے ہوئے منڈاویہ نے کہا کہ اس فہرست میں شامل کسی بھی دوا کی قیمت متعلقہ کمپنی اپنے طور پر یا اپنی مرضی سے نہیں بڑھا سکتی ہے۔ فہرست میں شامل تمام ادویات کی قیمتوں کا تعین نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی کرے گی۔ فہرست میں شامل تمام ادویات کی قیمتیں ہول سیل پرائس انڈیکس کی بنیاد پر طے کی جائیں گی۔ اتھارٹی ان ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت طے کرے گی۔ فہرست میں شامل تمام ادویات کی قیمتوں پر جلد نظر ثانی کی جائے گی۔Mansukh Mandaviya On Affordable Medicines
اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور وزارت میں سکریٹری راجیش بھوشن اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ قومی ضروری ادویات کی فہرست میں 384 بنیادی ادویات کو شامل کیا گیا ہے، جن کی بنیاد پر 1000 سے زیادہ دوائیں بنائی جا سکتی ہیں۔ پچھلی فہرست سال 2015 میں جاری کی گئی تھی۔ موجودہ فہرست تیار کرنے کے لیے 350 سے زیادہ ماہرین کے ساتھ 140 سے زیادہ نشستیں کی گئی ہیں۔
منڈاویہ نے کہا، حکومت ملک میں سب کو جہاں ضرورت ہو، اسی وقت سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں صحت کا ایک مضبوط انفراسٹرکچر بنا رہی ہے۔ پردھان منتری جن اوشدھی کیندر اور پردھان منتری آیوشمان بھارت جیسی اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 لاکھ کی آبادی پر صحت مراکز بنائے جا رہے ہیں۔ ان مراکز میں 15 بیماریوں کا علاج دستیاب ہوگا۔ اس سے عام آدمی کے صحت کے اخراجات میں کمی اور معاشرے میں خوشحالی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: DC Kupwara Felicitated: ڈی سی کپوارہ دہلی میں اعزاز سے سرفراز
یو این آئی