ETV Bharat / bharat

حکومت سبھی بڑے شہروں کو یونین ٹیریٹری بنا سکتی ہے: اویسی - آرٹیکل 370 غیر قانونی طریقے سے منسوخ

اسد الدین اویسی نے کشمیر معاملے میں مرکز کی حمایت کرنے والی پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب لکھنؤ، بنگلورو اور ممبئی جیسے بڑے شہر یونین ٹیریٹری بنیں گے تب جن نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے جموں و کشمیر کے یوٹی بننے کی حمایت کی وہ ہائے ہائے کریں گی۔

government can make all major cities union territories owaisi
حکومت سبھی بڑے شہروں کو یونین ٹیریٹری بنا سکتی ہے: اویسی
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 4:01 PM IST

جموں و کشمیر تنظیم نو بل پر لوک سبھا میں اتوار کو اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے زور دار بحث کی۔

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کی وکالت کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانا تو محض شروعات ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ حکومت جو کر رہی ہے اسے دوبارہ دہرائے گی۔ ہم آگے دیکھیں گے کہ خدا ناخواستہ چنئی، بنگلورو، احمد آباد، حیدرآباد اور لکھنؤ جیسے شہروں کو یہ لوگ یونین ٹیریٹری (مرکز کے زیر انتظام علاقہ) بنائیں گے۔' انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جو کیا گیا وہ ایک تجربہ ہے۔'

اسد الدین اویسی نے کشمیر معاملے میں مرکز کی حمایت کرنے والی پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب لکھنؤ، بنگلورو اور ممبئی جیسے بڑے شہر یونین ٹیریٹری بنیں گے تب جن نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے جموں و کشمیر کے یو ٹی بننے کی حمایت کی وہ ہائے ہائے کریں گی۔

اسی کے ساتھ انہوں نے مرکزی حکومت پر آرٹیکل 370 کو غیر قانونی طریقے سے منسوخ کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں وزیر داخلہ امت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا تب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ حکومت جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کو جلد از جلد بحال کرے گی لیکن وہ اب تک نہیں کیا گیا۔'

کشمیری نوجوان کب رہا ہوں گے؟ لوک سبھا میں اویسی کا سوال

اسدالدین اویسی نے لوک سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل 2021 کی بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پوچھا کہ 'آپ مجھے بتائیں کہ کتنے کشمیری نوجوان پی ایس اے کے تحت ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں اور انہیں کب رہا کریں گے۔'

اویسی نے کہا کہ 'کشمیر خطہ پسماندہ نہیں ہے، یہ آپ کی غلط فہمی ہے اور جو یہاں آپ کو بتایا گیا وہ نفرت کی بنیاد پر آپ کے سامنے رکھا گیا ہے۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.