ETV Bharat / bharat

Centre Blocks 45 YouTube Videos حکومت نے یوٹیوب کی 45 ویڈیوز پر پابندی لگائی - یوٹیوب کی 45 ویڈیوز پر پابندی

وزارت اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے 10 یوٹیوب چینلز کی 45 ویڈیوز پر پابندی لگانے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت گذشتہ 23 ستمبر سے نافذ العمل ہے۔ ان ویڈیوز کو 1.25 کروڑ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ Centre blocks 45 YouTube videos for spreading communal hatred

یوٹیوب
یوٹیوب
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 8:39 PM IST

نئی دہلی: حکومت نے نفرت پھیلانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے والی 45 یوٹیوب ویڈیوز پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے 10 یوٹیوب چینلز کی 45 ویڈیوز پر پابندی لگانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت گزشتہ 23 ستمبر سے نافذ العمل ہے۔ ان ویڈیوز کو 1.25 کروڑ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ Centre blocks 45 YouTube videos for spreading communal hatred

وزارت نے کہا ہے کہ ان ویڈیوز میں مذہبی برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانے کے مقصد سے فرضی خبریں اور اس طرح کے کلیپنگ ڈالی گئی ہیں جن میں پھیر بدل کیا گیا ہے۔ ان میں کئی فرضی دعوے کیے گئے ہیں جیسے کہ حکومت کچھ برادریوں کے مذہبی حقوق واپس لے رہی ہے اور ملک میں خانہ جنگی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل پڑنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

کچھ ویڈیوز میں اگنی پتھ اسکیم، مسلح افواج، قومی سلامتی کے آلات اور کشمیر کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان میں پیش کیا گیا مواد جھوٹے اور دوست ممالک کے ساتھ سلامتی اور تعلقات کے پیش نظر انتہائی حساس ہے۔

مزید پڑھیں:YouTube has Brought two Great Features for Indian Users: یوٹیوب نے بھارتی صارفین کے لیے دو نئے فیچر متعارف کرائے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.