اس اجلاس میں جے پور کلکٹر کی جانب سے مختلف فیصلہ بھی لیے گئے اور تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کی جانب سے ضلع کلکٹر کو یہ یقین دلایا گیا کہ جو بھی ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی جائے گی اس کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
جے پور جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم قریشی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ چند روز کے بعد رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے والا ہے اس لیے جو بھی ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی جائے گی اس ایڈوائزری کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں مساجد میں نماز ادا کی جائے گی لیکن حکومت کی جانب سے ایڈوائزری کے مطابق ہی ادا کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مساجد میں نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے تمام لوگوں کے چہرے پر ماسک ضروری ہوگا اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ہندو، مسلم، سیکھ، عیسائی تمام مذاہب کے مذہبی رہنما موجود رہے۔