ETV Bharat / bharat

President kovind on Accounts Committee: 'پارلیمانی جمہوریت میں حکومت کی جوابدہی ضروری' - صدررام ناتھ کووند کا اہم بیان

ہفتے کے روز پارلیمنٹ ہاؤز کے سنٹرل ہال میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریبات Public Accounts Committee completes 100-years کا افتتاح کرتے ہوئےصدر رام ناتھ کووند President Ramnath Kovind نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں حکومت کی جوابدہی ضروری ہے۔

پارلیمانی جمہوریت میں حکومت کی جوابدہی ضروری

author img

By

Published : Dec 4, 2021, 10:50 PM IST

Updated : Dec 4, 2021, 11:04 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی مرضی کی علامت ہے اور پارلیمانی کمیٹیاں Parliament Committees اس کی توسیع کے طور پر کام کرتی ہیں اور اسے موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے کووند نے زور دیا کہ پارلیمانی جمہوریت Parliamentary Democracy میں حکومت کی جوابدہی Government accountability ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ پارلیمنٹ ہی ہے جو ایگزیکٹو کو فنڈز اکٹھا کرنے اور خرچ کرنے کی اجازت دیتی ہے، اس لیے یہ اس بات کا جائزہ لینا بھی اس کا فرض ہے کہ آیا فنڈز بیان کردہ مقاصد کے مطابق اکٹھے ہوئے اور خرچ کیے گئے۔

پارلیمانی کمیٹیاں، خاص طور پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، مقننہ کے لیے ایگزیکٹو کی انتظامی جوابدہی کو یقینی بناتی ہے۔ ان کے بغیر پارلیمانی جمہوریت نامکمل رہے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ عوام پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے حکومتی مالیات کی نگرانی کرتے ہیں۔مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کووند نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گاندھی کے نظریات اور توقعات پر پوری اتری ہے۔ کئی دہائیوں میں اس کا ریکارڈ قابل ستائش اور قابل ذکر رہا ہے اور اس کے کام کو غیر جانبدار ماہرین نے بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی حکومتی اخراجات کو نہ صرف قانونی اور رسمی نقطہ نظر سے جانچتی ہے تاکہ تکنیکی بے ضابطگیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

صدر نے امید ظاہر کی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریبات ایگزیکٹو کو مزید جوابدہ بنانے اور عوامی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک مثالی فورم فراہم کرے گی۔

یو این آئی

Last Updated : Dec 4, 2021, 11:04 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.