ETV Bharat / bharat

Govt. Calls All Party Meeting آل پارٹی میٹنگ تیس جنوری کو، اکتیس جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا - اکتیس جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا

بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا رخ مہنگائی اور بے روزگاری سمیت کئی مسائل پر جارحانہ رہ سکتا ہے۔ ایسے میں حکومت بغیر شور شرابے کے اجلاس کو آسانی سے چلانے کی کوشش کرے گی۔

آل پارٹی میٹنگ تیس جنوری کو
آل پارٹی میٹنگ تیس جنوری کو
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 10:39 PM IST

نئی دہلی: حکومت نے 31 جنوری سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ سے قبل مختلف مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے 30 جنوری کو آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو لوک سبھا میں مالی سال 2023-24 کا عام بجٹ پیش کریں گی۔ اس سے قبل حکومت نے پارلیمنٹ کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے 30 جنوری کو تمام جماعتوں کی میٹنگ بلایا ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا رخ مہنگائی اور بے روزگاری سمیت کئی مسائل پر جارحانہ رہ سکتا ہے۔ ایسے میں حکومت بغیر شور شرابے کے اجلاس کو آسانی سے چلانے کی کوشش کرے گی۔ اس کے لیے حکومت 30 جنوری کو اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر اتفاق رائے کی کوشش کرے گی۔

واضح ر ہے کہ 31 جنوری سے شروع ہونے والا بجٹ اجلاس دو مرحلوں میں 6 اپریل تک چلے گا۔ بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں کل 27 اجلاس ہوں گے۔ تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 12 مارچ سے شروع ہوگا اور 6 اپریل تک جاری رہے گا۔ صدر دروپدی مرمو 31 جنوری کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔ اسی دن مالی سال 2022-23 کا سالانہ اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔

اس سال صدر کا خطاب پرانے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی ہوگا۔ پچھلے کچھ دنوں سے یہ بات چل رہی تھی کہ اس سال صدر نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں ایوانوں سے مشترکہ طور پر خطاب کریں گی، لیکن لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کا کام ابھی جاری ہے، اس لیے صدر کا خطاب موجودہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Calls Cabinet Meeting وزیراعظم مودی بجٹ سیشن سے پہلے وزراء کونسل کی میٹنگ کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.