ETV Bharat / bharat

Goa Police Summons Kejriwal عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر گوا پولیس کا کیجریوال کو سمن

ریاست گوا کے مختلف فلائی اوورز اور شاہراہوں پر دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کا پوسٹر چسپاں کیا گیا ہے جس میں 'ایک چانس کیجریوال' کا پیغام لکھا ہے۔ گوا پولیس نے اس سلسلے میں کیجریوال کو سمن جاری کیا ہے۔Goa Police summons Arvind Kejriwal over alleged defacement of public property

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 9:45 AM IST

گوا پولیس نے کیجریوال کو سمن جاری کیا
گوا پولیس نے کیجریوال کو سمن جاری کیا

شمالی گوا: گوا پولیس نے جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 27 اپریل کو عوامی املاک کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا۔ پرنم پولس اسٹیشن کے تفتیشی افسر دلیپ کمار ہالرنکر نے تحریری سمن نوٹس میں ایف آئی آر درج کرنے کا حوالہ دیا ہے۔

،

سمن نوٹس میں ذکر کیا گیا ہے کہ سی آر پی سی (CrPC I ) کے سیکشن 41 اے کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہاں آپ کو مطلع کرتا ہوں کہ آئی پی سی کی دفعہ 172/2022، U/s 188 اور جی پی ڈی پی ایکٹ 1988 کی دفعہ تین کی تفتیش کے دوران پرنیم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پرنم پولیس کے ذریعہ جاری کردہ سمن میں اروند کیجریوال کو 27 اپریل کو صبح 11 بجے پولیس اسٹیشن میں ذاتی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ عاپ نے اروند کیجریوال کے پوسٹروں کا استعمال کرتے ہوئے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Poster War In Delhi دہلی میں مودی کے خلاف پھر سے پوسٹر چسپاں

ویژول کے مطابق عام آدمی پارٹی کے پوسٹر جس میں "ایک چانس کیجریوال" کا پیغام چسپاں ہے شہر کے آس پاس کے فلائی اوورز اور شاہراہوں پر آویزاں ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی میں بھی کافی پوسٹر بازی کی سیاست کی گئی۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں پی ایم مودی کے خلاف کئی پوسٹر چسپاں کئے تھے اور اس میں پی ایم مودی پر شدیدی نکتہ چینی کی گئی تھی نیز مودی سے کئی سوالات کئے گئے تھے جس میں مودی کی ڈگری کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.