گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کی قیادت میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک وفد نے وزیراعظم نریندر مودی کے پنجاب دورہ کے حوالے سے گوا کے گورنر پی ایس سری دھرن پلئی سے ملاقات کی۔ وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی میں ہوئی لاپرواہی پر پنجاب کانگریس حکومت کو برخاست کرنے کی اپیل کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ Goa BJP Delegation Demands Dismissal of Punjab Govt
جمعرات کی شام صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ساونت نے کہا “یہ ملک کی تاریخ میں اس طرح کا پہلا واقعہ ہے۔ جب ایک ریاستی حکومت جو وزیر اعظم کو سیکورٹی نہیں دے سکتی وہ عام لوگوں کی حالت کے بارے میں کیسے خیال کرے گی‘‘۔ Goa BJP Delegation Meets Governor on PM Security Breach
انہوں نے کہا کہ ہم نے گورنر سے صدر کی مداخلت طلب کی ہے اور کانگریس حکومت کو برطرف کرکے پنجاب میں صدر راج نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔
وفد میں بی جے پی گوا یونٹ کے صدر سدانند شیٹ تانڈوے، ریاستی محصولات کی وزیر جینیفر مونسی راٹے، این آر آئی کمشنر نریندر سوائیکر، ایم ایل اے ٹونی فرنانڈس اور دیگر شامل تھے۔
مزید پڑھیں:
- SC takes up PM security breach issue: وزیراعظم کی سیکورٹی میں چوک کے معاملہ پر آج سپریم کورٹ میں سماعت
- PM Modi Security Collapse: 'وزیراعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں زندہ لوٹ پایا' کیا پی ایم مودی کا بیان انتخابی موضوع بنے گا
یو این آئی