ETV Bharat / bharat

کیا آپ نے بانس کے زیورات دیکھے؟ - سوڈا اور نمک میں اُبالتی ہیں

کولنارا بلاک کے چانڈیلی گاؤں کی لڑکیاں لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی اپنے گھر والوں کی مالی مدد کرنے اور پیسہ کمانے کے لیے بانس کے زیور بنا رہی ہیں۔

bamboo Jewelry
بانس سے بنے زیورات
author img

By

Published : Jul 19, 2021, 6:09 PM IST

Updated : Jul 19, 2021, 6:43 PM IST

زیورات کسی کی بھی خوبصورتی بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ دولت، طاقت اور حیثیت کی بھی علامت ہیں۔ عام طور پر زیورات سونے، ہیرے یا چاندی سے بنےہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی بانس سے بنے زیورات کے بارے میں سُنا ہے؟ یہ کہانی ہے ایسے ہی لوگوں کی ہے جو بانس سے زیورات بناتے ہیں۔

بانس کے زیور

جی ہاں، آپ نے صحیح سُنا۔ ہم بات کر رہے ہیں بامبو کرافٹ کے بارے میں۔ ریاست اُڑیسہ کے ضلع رائے گڑھ کے آدیواسی اکثریتی علاقے میں کالج جانے والی 20 لڑکیوں کے درمیان بامبو کرافٹ نے خود انحصاری کا جذبہ پیدا کیا ہے۔

کولنارا بلاک کے چانڈیلی گاؤں کی لڑکیاں لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی اپنے گھر والوں کی مالی مدد کرنے اور پیسہ کمانے کے لیے بانس کے زیور بنا رہی ہیں۔

یہ لڑکیاں ایک سیلف ہیلپ گروپ کی زیر نگرانی کام کرتی ہیں اور ایک غیر سرکاری تنظیم جو جے کے پیپر مِلز کے سی ایس آر منصوبہ کا حصہ ہے، کے ذریعے ان کی کوششوں میں مدد کی جاتی ہے۔

اسپرش کی مدد سے نِفٹ جیسی تنظیموں سے ایوارڈ یافتہ انٹرنیشنل لیول کے ماسٹر کاریگروں کی ٹیم کے ذریعے لڑکیوں کو تربیت دی جاتی ہے۔ زیورات کو صاف سُتھرا اور بہتر بنانے کے لیے لڑکیاں بانس کو نیم، سوڈا اور نمک میں اُبالتی ہیں، پھر اسے سُکھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیورے بازار گاؤں بھارت کا سب سے امیر گاؤں کیسے بنا؟

زیورات کو زیادہ صاف بنانے کے لیے اسی عمل کو بار بار دہرایا جاتا ہے تاکہ پہننے والوں کو الرجی نہ ہو۔ لڑکیوں میں رجحان کے مطابق بانس کے زیورات جیسے ہیئر کلپ، چوڑیاں، جُھمکے، گلے کا ہار وغیرہ بنانے کے لیے جدید تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے۔

قبائلی فنون اور دستکاری کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ اس لیے بازار کی مانگ کے مطابق بانس سے کئی پُرکشش اشیا تیار کی جاتی ہیں۔ یہ کاریگر زیورات کے علاوہ دیوی دیوتاؤں، جانوروں اور پرندوں کے مجسمے اور آرائشی اشیاء بنا رہی ہیں۔ تہواروں کے موسم میں بانس اور دیگر زیورات سے بنی راکھی کی زیادہ مانگ ہوتی ہے۔ یہ سامان صارفین کو کفایتی دام میں مل رہے ہیں۔

یہاں کے کاریگروں کو اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کا موقع ملنا چاہیے۔ ایک بہتر سہولت انہیں بانس کی مختلف مصنوعات کی نمائش اور انہیں فروخت کرنے کے لیے بہتر پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

اسپرش فاؤنڈیشن ان اشیاء کے لیے مناسب مارکیٹ مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہیں زیادہ سے زیادہ مقامات تک پہنچنا چاہیے تاکہ انہیں معتبر معاش مل سکے۔

Last Updated : Jul 19, 2021, 6:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.