شہرحیدرآباد کے میاں پور علاقہ میں شیرخوار لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی جو کل سے لاپتہ بتائی گئی ہے۔
لڑکی کے ماں باپ جو کہ کچرا چن کر زندگی گزاراکرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کل وہ اپنے پڑوسی کے مکان میں بچی کو چھوڑ کر گئے تھے۔
وہاں سے ایک 12 سالہ لڑکا ان کی لڑکی کو اٹھالے گیا تھا۔ جس کے بعد لڑکی کی لاش گھر کے قریب پانی کے گڑھے سے دستیاب ہوئی۔
پولیس کو شیرخوار کے ماں باپ کے بیان پر بھی شبہ ہے۔
پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی جانچ کررہی ہے اور یہ پتہ چلانے کی کوشش میں ہے کہ لڑکی کی موت کیسے ہوئی۔
یو این آئی