ETV Bharat / bharat

Farm laws Repealed: غلام نبی آزاد کا رد عمل، کہا زرعی قوانین کی منسوخی خوش آئند

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 3:52 PM IST

Updated : Nov 19, 2021, 4:55 PM IST

سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Azad on Farm Laws) نے زرعی قانونین کی منسوخی کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ' موجودہ حکومت آنے والے وقت میں بھی عوام مخالف بلوں پر نظر ثانی کرے گی۔'

Ghulam Nabi Azad Welcomes Farm Laws Repeal decision
farmers law: زرعی قوانین کی منسوخی خوش آئند: غلام نبی آزاد

سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے مرکزی سرکار کی طرف سے زرعی قوانین (Farm Laws Repeal) کی منسوخی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اگر پہلے ہی یہ اقدام کیے گئے ہوتے تو پارلیمنٹ کا بھی عزت و وقار رہتا اور لوگوں کی جانیں بھی ضائع نہ ہوتیں۔'

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں تمام اپوزیشن جماعتیں ان قوانین کی مخالف تھیں۔'

انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت آنے والے وقت میں بھی عوام مخالف بلوں پر نظر ثانی کرے گی۔'

سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔'

انہوں نے کہاکہ ’ہم اس اقدام (زرعی قوانین کی منسوخی کا اعلان) کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہوتا اگر وزیر اعظم پہلے ہی اس بل کو منسوخ کرتے تو نہ صرف پارلیمنٹ کا مان سمان رہتا بلکہ کئی انسانی جانیں ضائع بھی نہ ہوتیں‘۔

مزید پڑھیں:

ان کا کہنا تھاکہ ’ہم نے پارلیمنٹ میں اس بل کے خلاف دھرنے دئے، واک آؤٹ کیا اور ہمارا ماننا ہے کہ قوانین لوگوں کے لیے بنائے جاتے ہیں جن قوانین سے لوگ ہی خوش نہ ہوں تو ان کے بنانے کا فائدہ ہی کیا ہے‘۔

مسٹر آزاد نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس بل کی مخالف تھیں اور اسکے خلاف دھرنے دیتی تھیں۔'

انہوں نے کہاکہ الیکشن نے اس اقدام میں بڑا رول ادا کیا تاہم آخر پر حکومت کو یہ بل منسوخ کرنا ہی پڑا اور ہم سب کوحکومت کے اس اعلان کا استقبال کرنا چاہیے'۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے امید ہے کہ حکومت آنے والے وقت میں بھی عوام مخالف بلوں پر نظر ثانی کرے گی‘۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ پارلیمنٹ کا سیشن لگنے والا ہے اور مجھے امید ہے کہ حکومت اس سے قبل ہی کسانوں کے ساتھ بات چیت کرے گی تاکہ ان کے خدشات کو دور کیا جاسکے اور دیگر مطالبات کو بھی پورا کیا جا سکے۔

لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا کے بیان کہ جموں و کشمیر میں دو برسوں میں عسکریت پسندی کا قلع قمع کیا جائے گا، کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’یہ میری بھی خواہش ہے اور میری لیے خوشی کی بات ہوگی اور ہم سب حکومت کو اس ضمن میں اپنا تمام تر تعاون پیش کریں گے‘۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو ڈیڑھ برسوں سے میں جموں و کشمیر میں گھوم نہ سکا اور اب میں یہاں کے علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں سے ملوں گا'۔

یہ بھی پڑھیں:

یو این آئی

Last Updated : Nov 19, 2021, 4:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.