ETV Bharat / bharat

Ghulam Nabi Azad Rally In Jammu جموں میں غلام نبی آزاد کی ریلی - غلام نبی آزاد

جموں میں آج غلام نبی آزاد کی ریلی ہوگئی، جس کے پیش نظر جموں میں تمام طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، امکان ہے کہ 73 سالہ آزاد اس جلسہ عام میں اپنی نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کر سکتے ہیں۔ Ghulam Nabi Azad rally

جموں میں آج غلام نبی آزاد کی ریلی
جموں میں آج غلام نبی آزاد کی ریلی
author img

By

Published : Sep 4, 2022, 9:22 AM IST

Updated : Sep 4, 2022, 1:26 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج کانگریس پارٹی کے سابق رہنما غلام نبی آزاد کی ریلی ہوگئی، جس کے پیش نظر جموں میں تمام طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلی سے متعلق یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ریلی ایک تاریخی ریلی ہوگی۔ اس ریلی سے جموں و کشمیر کی سیاست پر بھی کا کافی اثر پڑے گا۔ آزاد دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ سے جموں کے لئے روآنہ ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ غلام نبی آزاد کی کانگریس سے استعفی دینے کے بعد یہ پہلی ریلی ہے۔ Ghulam Nabi Azad to hold a rally in Jammu today

جموں میں غلام نبی آزاد کی ریلی

غلام نبی آزاد اس ریلی میں عوام سے خطاب کرنے کے لیے دہلی سے جموں پہنچے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کانگریس پارٹی میں تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد غلام نبی آزاد جموں سے اپنی نئی سیاسی اننگز شروع کرنے جا رہے ہیں۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہیں وہ اپنی پارٹی کا پہلا یونٹ قائم کریں گے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کے قریبی ساتھی نے بتایا تھا کہ کانگریس چھوڑنے کے بعد آزاد کے جموں میں ہونے والے پہلے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ہزاروں لوگ ان کی تقریر سننے کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔ سابق وزیر جی ایم سروڑی نے کہا کہ اتوار کی سہ پہر دہلی سے جموں پہنچنے پر آزاد کا شاندار استقبال کیا گیا اور وہ سینک کالونی میں عوام سے خطاب کریں گے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ سروڑی ان رہنماوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے آزاد کی حمایت میں کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امکان ہے کہ 73 سالہ آزاد اس جلسہ عام میں اپنی نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کر سکتے ہیں۔

جموں میں آج غلام نبی آزاد کی ریلی

غلام نبی آزاد کی حمایت میں سابق ڈپٹی چیف منسٹر، آٹھ سابق وزرا، ایک سابق ایم پی، نو ایم ایل اے اور بڑی تعداد میں پنچایتی راج سنستھان کے اراکین، میونسپل کونسلروں اور نچلی سطح کے کارکنوں نے کانگریس سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ جموں ہوائی اڈے سے جلسہ گاہ کی طرف جانے والی سڑک اور ستواری چوک پر آزاد کے استقبال کے لیے ہورڈنگز اور بینرز لگائے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ پر تقریباً 20 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ سروری پچھلے ایک ہفتے سے جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ انہوں نے کہا کہ 'جن لوگوں نے آزاد کی حمایت میں استعفیٰ دیا ہے وہ جلسہ عام میں موجود تھے'۔انہوں نے کہا کہ سماج کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرنے والے تقریباً تین ہزار آزاد حامیوں نے جلسہ عام میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں آنے والے لوگوں کا انتظام کرنا مشکل ہے اس لیے ہم نے انتظام کیا ہے۔ نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے آزاد کی حمایت میں ان سے ہاتھ اٹھانے کو کہیں گے۔ مختلف پارٹیوں کے لوگ بھی ہم سے رابطے میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں آزاد کی حمایت کا سونامی آئے گا۔

Last Updated : Sep 4, 2022, 1:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.