نئی دہلی: انوائرمنٹ مینجمٹ کمیٹی کے چیئرمین رویش گپتا نے گزشتہ دنوں غازی پور لینڈ فل سائٹ کے دورہ کے دوران کہا کہ یہ سائٹ آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی دہلی کا کچرا غازی پور ڈمپنگ گرانڈ پر جاتا ہے۔ اس کی اونچائی 65 میٹر تک پہنچ چکی تھی اب یہ کم ہوکر تقریباً 20 میٹر رہ گئی ہے۔
رویش گپتا نے کہا کہ یہ لینڈ فل سائٹ مشرقی دہلی علاقہ میں آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بھی بنی ہوئی ہے اور عوام بھی اس سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔
غازی پور لینڈ فل سائٹ آلودگی کی بڑی وجہ انہوں نے دورے کے دوران صحافیوں سے کہا کہ کارپوریشن نے مشرقی دہلی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر کے ایم پی فنڈ کی رقم سے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، فنڈ سے ٹرک ڈور سمیت دیگرمشینیں بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔اس کی مدد سے یہاںمسلسل کام جاری ہے۔کچرے کے پہاڑ کو کم کرنے کے لیے 20 ٹرامل مشینیں اور تقریباً 200 ورکرز دن رات کام کر رہے ہیں۔ اب تک تقریباً 780000 میٹرک ٹن کچرے کو فلٹر اور پروسیس کیا جاچکا ہے۔ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کے ذریعہ سائٹ پر 12 میگا واٹ بجلی بھی پیدا کی جارہی ہے۔ این ٹی پی سی ایکو پارک سے روزانہ 350 ٹرک کچرا ڈی ڈی اے پارک بھیجا جاتا ہے۔ ہر روز تقریباً 2800 میٹرک ٹن کچرا غازی پور واقع لینڈ فل سائٹ پر بنے پہاڑ پر آتا ہے۔ یہاں دھواں کو ختم کرنے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جارہا ہے اور دھواں روکنے کے آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔
وہ این جی او کی طرف سے ایک لاکھ درخت لگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے اور اس ہدف کو ایک سال میں مکمل کیا جانا مقرر کیا گیا ہے۔ دورہ میں سپرنٹٹنڈنگ انجینئرہمانشو شیکھر سنگھ ایگزیکیٹو انجینئر وپن کمار ، اکھلیش کمار وغیرہ بھی موجود تھے۔