ETV Bharat / bharat

جرمنی نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا - شہریوں پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد ملک چھوڑ

جرمنی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال شدید خراب ہوگئی ہے، اس لیے دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانہ آج سے بند کردیا گیا ہے۔

جرمنی نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 9:29 PM IST

جرمنی نے اتوار کو افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا اور اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد ملک چھوڑ دیں۔

جرمنی نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا
جرمنی نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

جرمنی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال شدید خراب ہو گئی ہے، اس لیے دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانہ آج سے بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو طالبان کی پیش قدمی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے: رام مادھو

وزیر خارجہ ہیکو ماس نے ٹویٹ کیا کہ "کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسافر ٹرمنل کی بندش کی وجہ سے سفارت خانے کے عملے کو کابل ہوائی اڈے کے فوجی یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔"

جرمن میڈیا کے مطابق جرمن شہریوں کو نکالنے کے لیے پہلا بنڈیسوہر فوجی طیارہ آج افغانستان کے لیے روانہ ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.