ETV Bharat / bharat

Baerbock Pays Homage to Gandhi جرمن وزیر خارجہ نے گاندھی میموریل میں باپو کو خراج عقیدت پیش کیا - گاندھی میموریل میں باپو کو خراج عقیدت

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے مہاتما گاندھی کے مقام شہادت گاندھی میموریل کا دورہ کیا اور باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بیئربوک نے مہاتما گاندھی کے کمرے کا دورہ کیا، جہاں گاندھی جی نے اپنی زندگی کے آخری 144 دن گزارے تھے۔ German Foreign Minister Pays Homage To Mahatma Gandhi

جرمن وزیر خارجہ نے گاندھی میموریل میں باپو کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 9:10 PM IST

نئی دہلی: جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے مہاتما گاندھی کے مقام شہادت گاندھی میموریل کا دورہ کیا اور باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سابق مرکزی وزیر اور درشن سمیتی کے نائب صدر وجے گوئل نے گاندھی اسمرتی پہنچنے پر اینالینا بیئربوک کا خیرمقدم کیا اور اس موقع پر انہیں چرخہ پیش کیا۔ بیئربوک نے مہاتما گاندھی کے کمرے کا دورہ کیا، جہاں گاندھی جی نے اپنی زندگی کے آخری 144 دن گزارے تھے۔ Baerbock Pays Homage to Gandhi

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے شہید استمبھ پر مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ گوئل نے اس جگہ کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ بیئربوک کے ساتھ آنے والے وفد کے ایک رکن کے مطابق جرمن وزیر خارجہ سب سے پہلے بھارت میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کی زندگی سے تحریک لینا چاہتی تھیں۔ بیئربوک بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ وہ نقل مکانی اور نقل و حرکت سے متعلق جامع شراکت داری کے معاہدوں پر دستخط کریں گی اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں، خاص طور پر توانائی، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں توجہ مرکوز کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: German Foreign Minister Visits India کشمیر پر متنازع بیان دینے والی جرمنی کی وزیر بھارت کے دورے پر

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.