ETV Bharat / bharat

German Foreign Minister Visits India کشمیر پر متنازع بیان دینے والی جرمنی کی وزیر بھارت کے دورے پر - جرمنی کی وزیر خارجہ دورہ بھارت پر

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئرباک نے اپنے دورے سے پہلے بھارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بھارت دورہ دلچسپ ہوگا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ 21ویں صدی میں بھارت کا ہند-بحرالکاہل اور اس سے آگے عالمی سطح پر فیصلہ کن کردار ہوگا۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے جرمنی وزیر خارجہ بیئربوک نے اکتوبر میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے جرمنی کا بھی اہم کردار اور ذمہ داری ہے۔ German Foreign Minister Visits India

کشمیر پر متنازعہ بیان دینے والی جرمنی کی وزیر خارجہ دورہ بھارت پر

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 6:14 PM IST

دہلی: جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئرباک اپنے دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچی ہیں۔ انہوں نے اپنے دورے سے پہلے بھارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھارت دورہ دلچسپ ہوگا۔ بیئرباک نے کہا کہ اگلے سال کے آغاز تک بھارت آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ 21ویں صدی میں بھارت کا ہند-بحرالکاہل اور اس سے آگے عالمی سطح پر فیصلہ کن کردار ہوگا۔ بھارت روانہ ہونے سے قبل بیئرباک نے کہا کہ بھارت گزشتہ 15 سالوں میں 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالنے میں کامیاب رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ انسانی حقوق کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہمارے اہم ایجنڈوں میں شامل ہوگا۔ German Foreign Minister Visits India

انہوں نے کہا کہ میرے دورہ ہند کا بنیادی ایجنڈا موسمیاتی تبدیلی، حکمرانی پر مبنی بین الاقوامی نظام ہے۔ بالی میں جی 20 چوٹی کانفرنس کے دوران بھارت نے ظاہر کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے علاوہ بھارت کے ساتھ اپنے اقتصادی، موسمیاتی اور سیکورٹی پالیسی تعاون کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

بتا دیں کہ جرمنی وزیر خارجہ بیئربوک نے اکتوبر میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے جرمنی کا بھی اہم کردار اور ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت جرمن کی وزیر خارجہ بیئربوک کے بیان پر اعتراض جتایا تھا۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ 'عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی دہشت گردی اور بالخصوص سرحدی دہشت گردی کو ختم کرے۔'

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے ملاقات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.