ETV Bharat / bharat

جینرک ادویات صحت وبجٹ دونوں کے لئے مفید، آنندی بین پٹیل

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 8:07 PM IST

گورنر آنندی بین پٹیل نے کہا کہ طبی خدمات غریب عوام سے لے کر ہر طبقے کے لوگوں کو آسانی سے مل سکے اس لئے جنرک ادویات کا نظم کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے منگل کوجنرک ادویات کو عوام کے بہتر اور سستے علاج کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ طبی خدمات غریب عوام سے لے کر ہر طبقے کے لوگوں کو آسانی سے مل سکے اس لئے جنرک ادویات کا نظم کیا گیا ہے۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام کو اس کا فائدہ مل سکے۔ راج بھون کے گاندھی آڈیٹوریم میں پی ایم۔ جن اوشدھی پروجکٹ کے تحت منعقد پانچویں جن اوشدھی پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ جن اوشدھی کیندر اسپتالوں اور بس اسٹینڈ کے نزدیک بنائے جائیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ اسپتالوں میں جن اوشدھی کیندروں کو واضح کرنے والے سائن بورڈ بھی لگائے جائیں جس سے مریض آسانی سے کیندروں پر پہنچ کر سستی دوائیں حاصل کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ طبی خدمات غریب عوام سے لے کر ہر طبقے کے لوگوں کو آسانی سے مل سکے اس لئے جنرک ادویات کا نظم کیا گیا ہے۔لیکن کئی جگہ جن اوشدھی کیندر اسپتالوں سے دو ہونے کی وجہ سے مریض مہنگی دوائیاں لے کر ہی اپنے گھر چلا جاتا ہے۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام کو اس کا فائدہ مل سکے۔ انہوں نے پروگرام میں جن اوشدھی کیندرو کو صاف۔ستھرا رکھنے اور ادویات کے رکھ رکھاؤ میں وصولوں پر عمل کرنے کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت طبی خدمات فراہم کرنے والا ڈپارٹمنٹ ہے۔ اس لئے یہ بہت اہم ہے۔ اسپتالوں میں لو گ درد اور تکلیف میں آتے ہیں اور صحت مند ہوکر جاتے ہیں۔ گورنر نے پروگرام کا افتتاح 'آبی تحفظ' کے پیغام کے ساتھ مٹکے میں پانی کو بہا کرکیا۔ اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی و میڈیکل۔ہیلتھ و خاندانی بہبود کے وزیر برجیش پاٹھک نے ریاست میں سب سے زیادہ 1450جن اوشدھی کیندر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری امیری غریبی نہیں دیکھتی ہے۔ بیمار شخص مختلف مخالف حالات سے گذرتا ہے۔ جنرک ادویات بجٹ کے اندر مل جاتی ہے اور پوری طرح اثر انداز بھی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر ایک میڈیکل اکائی پر جن اوشدھی کیندر کھولے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bristol Company ادویات کی سرکردہ کمپنی برسٹل حیدرآباد میں مرکز قائم کرے گی

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.