حیدرآباد: پبلک سیکٹر کی جنرل انشورنس کمپنیوں General Insurance Companies کے افسران اور ملازمین جمعہ کے روز یکم اگست 2017 سے واجب الادا تنخواہوں پر نظر ثانی کے مطالبے پر یک روزہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔ یونائیٹڈ انڈیا، نیشنل اورینٹل اور نیو انڈیا انشورنس کمپنیوں میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کل کی ہڑتال میں حصہ لیں گے۔General Insurance Employees Strike
حیدرآباد ریجن جنرل انشورنس ایمپلائز اسوسی ایشن General Insurance Employees Association کے جنرل سکریٹری وائی وی سبا راؤ نے آج ایک بیان میں کہا کہ این پی ایس کا ازالہ کرنا، تمام ملازمین کے لیے 1995 کی پنشن اسکیم، پنشن کو اپ ڈیٹ کرنا اور کنبہ کے لیے کم از کم 30 فیصد پنشن جیسے مطالبات پر ہڑتال کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انشورنس پالیسیاں خریدتے وقت دھوکے بازوں سے کیسے دور رہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ بشیر باغ میں یونائٹیڈ انڈیا کے علاقائی دفتر پر ہڑتال کی جائے گی۔ جس میں تمام تنظیموں اور یونین کے قائدین شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ٹریڈ یونین کے رہنما اجتماع سے خطاب کریں گے۔ General Insurance Employees Strike
یو این آئی