ETV Bharat / bharat

Indian High Commission in Islamabad گیتیکا شریواستو پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی انچارج مقرر - India pakistan latest news

حکومت ہند نے 2005 بیچ کی انڈین فارن سروس آفیسر گیتیکا شریواستو کو پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا نیا انچارج مقرر کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی کمان کسی خاتون کے حوالے کیا ہو۔ گیتیکا سریواستو اس وقت وزارت خارجہ کے انڈو پیسفک ڈویژن میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Geetika Srivastava appointed India's charge d'affaires at Indian High Commission in Islamabad
گیتیکا شریواستو پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی انچارج مقرر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 4:28 PM IST

نئی دہلی: گیتیکا سریواستو کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ وہ فی الحال وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس سے قبل وہاں پر سریش کمار خدمات انجام دے رہے تھے۔ سریواستو، 2005 بیچ کے انڈین فارن سروس آفیسر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں اب تک 22 ہائی کمشنر یا کمیشن کے انچارج رہ چکے ہیں۔ لیکن 1947 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون افسر گیتیکا سریواستو کو پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی کمان سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کم کر دیے تھے جس کے بعد سے ہی اسلام آباد اور دہلی میں پاکستانی اور ہندوستانی ہائی کمیشن ان کے متعلقہ انچارج کی سربراہی میں چل رہے ہیں۔ موجودہ بھارتی ہائی کمیشن کے انچارج سریش کمار کی میعاد ختم ہو رہی ہے اور گیتیکا سریواستو ان کی جگہ لینے جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گیتیکا سریواستو کون ہیں: گیتیکا سریواستو 2005 بیچ کی آئی اے ایس آفیسر ہیں اور اصل میں ان کا تعلق اتر پردیش سے ہیں۔ وہ وزارت خارجہ میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ وہ اس وقت وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری ہیں اور انڈو پیسفک ڈویژن میں تعینات ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہ روانی سے چینی زبان (مینڈارن) بھی بولتی ہیں۔ وہ کولکتہ میں ریجنل پاسپورٹ آفیسر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ اپنے کیریئر کا ایک بڑا حصہ چین میں گزرا ہے اس وجہ سے وہ مینڈارن چینی زبان سے بھی اچھی واقفیت رکھتی ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.