ETV Bharat / bharat

Mixed Effect of Bihar Band: 'طلباء کے احتجاج کو حکومت غلط رخ دے رہی ہے' - گیا میں بند کا ملا جلا اثر

ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج این ٹی پی سی اور آر آر بی (RRB NTPC) نتائج کو لیکر طلباء یونین سمیت سیاسی جماعتوں کی طرف سے بند کا اعلان کیا گیا ہے تاہم بند کا اثر ملا جلا ہے۔ پولیس کی طرف سے بند کو لیکر سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ gaya has mixed effect of bihar band

'طلباء کے احتجاج کو حکومت غلط رخ دے رہی ہے'

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 1:13 PM IST

ضلع گیا کو آج این ٹی پی سی اور آر آر بی (RRB NTPC) نتائج کو لیکر طلباء یونین سمیت سیاسی جماعتوں کی طرف سے بند رکھا گیا ہے تاہم بند کا اثر ملا جلا ہے۔ صبح نو بجے سے معمول کے مطابق دوکانیں کھلی تھیں بعد میں گیارہ بجے پھر سے بند کر دی گئیں کیونکہ سیاسی پارٹیوں کے رہنما اور طلباء سڑک پر اتر کر احتجاج کرنے لگے تھے۔ gaya has mixed effect of bihar band

'طلباء کے احتجاج کو حکومت غلط رخ دے رہی ہے'

گزشتہ روز جس طرح سے گیا ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ ہوا اور ٹرینوں میں آتش زنی کی گئی، اس سے دوکاندار خوفزدہ تھے۔ آج ریلوے بھرتی امیدواروں کی حمایت میں بہار کی سات سیاسی پارٹیاں جن میں راشٹریہ جنتا دل، کانگریس، جن ادھیکار پارٹی، سی پی آئی، سی پی ایم، سی پی آئی ایم ایل اور وی آئی پی کے کارکنان سڑک پر ہیں۔

ضلع میں بند کو لیکر سڑک پر اترے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے بھرتی کو لیکر طلباء کے احتجاج کو حکومت غلط رخ دے رہی ہے، جن طلباء نے احتجاج کیا ہے پولیس ان کے ساتھ بربریت کا سلوک کر رہی ہے جو کی غلط ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Bihar Bandh Today: طلبہ تنظیمیں سڑک پر، کئی مقامات پر آتشزدگی، ٹریفک ٹھپ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کردیا ہے، روزگار نہیں مل رہا ہے، نوکری ختم ہو گئی ہیں، اسکے باوجود حکومت اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے والوں پر ظلم کررہی ہے۔

آرجے ڈی گیا مہا نگر کے صدر جتیندر کمار اور سی پی آئی کے رہنما نرنجن کمار نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں طلباء کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئ ہیں جن کو واپس لیا جائے اور ساتھ ہی جو گرفتاریاں ہوئی ہیں انہیں رہا کر دیا جائے، اگر حکومت اس بات کو یقینی نہیں بناتی ہے تو مہا گٹھ بندھن زبردست طریقے سے تحریک چلائے گا۔

وہیں بند کو لیکر سیاسی پارٹیوں کے رہنما سڑک پر مظاہرہ کر رہے ہیں تاہم ریلوے بھرتی امیدواروں کی آج تعداد کم ہے۔ طلبہ یونین آئیسا کے کارکن بھی احتجاج کررہے ہیں۔ اطلاع کے مطابق شیرگھاٹی میں جی ٹی روڈ پر طلبہ اور رہنماء نے مظاہرہ کے دوران گاڑیوں کی آمدورفت کو متاثر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.