ETV Bharat / bharat

غیر سبسیڈی گیس سلینڈر کی قیمت میں پھر 15 روپے کا اضافہ

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 1:40 PM IST

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کی جانب سے بدھ کو جاری ریلیز کے مطابق بغیر سبسیڈی والے 14.2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی میں ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 884.50 روپے سے بڑھ کر 899.50 روپے فی سلینڈر ہوگئی ہے۔

gas cylinder
گیس سلینڈر کی قیمت

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی کے شکار عام لوگوں کو آج ایک اورجھٹکا اس وقت لگا جب بغیر سبسڈی والے کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 15 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔

ساتھ ہی 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم اس سے قبل یکم اکتوبر کو صرف 19 کلو کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ ایک سال میں ایل پی جی سلینڈر 305.50 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ اس سال یکم ستمبر کو 14.2 کلو غیر سبسڈی گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیاتھا۔ اس سے قبل 17 اگست کو گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتو ں میں اضافہ

اس اضافے کے بعد ملک کے چار میٹرو میں غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلینڈرکی قیمتیں درج ذیل ہیں:

شہر پرانی قیمت نئی قیمت

دہلی .................................884.50.................................. .. .. 899.50

کولکتہ ................................ 911.00 ................ ................ 926.00

ممبئی ................................. 884.50 ............... ................. .... 899.50

چنئی ..................................... 900.50 ........... ..................... .... 915.50

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.