ETV Bharat / bharat

Gas cylinder explodes in Tamil Nadu تمل ناڈو میں گیس سلنڈر پھٹا، بارہ جھلسے، تین کی موت - تمل ناڈو کے کانچی پورم

تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلع کے دیوریانبکم میں سلنڈر کے گودام میں دھماکے سے تین افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹرک سے سلنڈر اتارتے وقت سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی اور پورے گودام کو اپنی زد میں لے لیا اور کئی سلنڈر پھٹنے سے وہاں موجود 12 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ Gas cylinder explodes in Tamil Nadu

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 30, 2022, 5:32 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلع کے دیوریانبکم میں سلنڈر کے گودام میں دھماکے سے 12 افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ Gas cylinder explodes in Tamil Nadu

پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق حادثہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب ٹرک سے سلنڈر اتارے جا رہے تھے۔ زخمیوں کو چینگل پٹو کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے کل رات دو لوگوں کی موت ہوگئی تھی جب کہ ایک دیگر نے آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

متوفیوں کی شناخت امودھ کمار اور سندھیا کے طور پر کی گئی ہے جن کی کل رات موت ہوگئی جبکہ گودام کے منیجر جیونندم نے آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق ٹرک سے سلنڈر اتارتے وقت سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی اور پورے گودام کو اپنی زد میں لے لیا اور کئی سلنڈر پھٹنے سے وہاں موجود 12 افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔

تمل ناڈو کے وزیر ٹی ایم انبارسن نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور واقعہ کی تحقیقات کا یقین دلایا۔ کانچی پورم رینج کے ڈی آئی جی ایم ستیہ پریہ نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Cylinder Blast in Kolkata: سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی کنبہ کے چار افراد شدید طور پر جھلسے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.