سنبھل: ریاست اتر پردیش کے سنبھل میں آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے جونوائی علاقے میں دو نوجوان 8 سالہ لڑکی کو کھیلنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے بعد کھیت میں لے جاکر اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ واقعہ 9 مارچ کا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 11 مارچ کو کیس درج کیا ہے۔ ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔ پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کروایا۔ ملزمان کو جووینائل کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔
اس معاملے پر جونوائی پولیس اسٹیشن کے انچارج پشکر سنگھ مہرا نے بتایا کہ 9 مارچ کو چھٹی کلاس میں پڑھنے والی 8 سالہ لڑکی گاؤں میں اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اسی دوران گاؤں کے ہی تقریباً 12 سال کے 2 نوجوان اس کے پاس پہنچے۔ انہوں نے لڑکی کو کھیلنے کے بہانے بلایا۔ اس کے بعد وہ اسے اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے بعد کھیت میں لے جاکر اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ واقعہ کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کسی طرح اپنے گھر پہنچی۔ اس نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں گھر والوں کو آگاہ نہیں کیا۔ کچھ عرصے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کے بعد گھر والے لڑکی کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے، جہاں لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی معلومات دی۔ اس کے بعد لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے 11 مارچ کو مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔ گنور پولس افسر آلوک کمار سدھو نے کہا کہ اس معاملے میں دو نابالغ کے خلاف 376D اور POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اسے جووینائل کورٹ میں بھیجا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Gangrape in Banda باندہ میں انسانیت شرمسار، خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی