ETV Bharat / bharat

وادی گلوان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لیے ایوارڈ کی سفارش

مشرقی لداخ میں وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ لوہا لینے والے بھارتی فوج کے جوانوں کو یوم جمہوریہ کے موقع پر 'وار ٹائم چکر ایوارڈز دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

Galwan valley
Galwan valley
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 12:24 AM IST

Updated : Jan 12, 2021, 6:05 AM IST

گزشتہ برس 15 جون کو وادی گلوان میں ہونے والے تصادم میں چینی فوج کے ساتھ لوہا لینے والے تمام بھارتی فوجی جوانوں کے لیے وار ٹائم چکر سیریز ایوارڈ کی سفارش کی گئی ہے۔ وار ٹائم چکر سیریز ایوارڈز میں اعلیٰ ترین پرم ویر چکر، مہاویر چکر اور ویر چکر شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رواں برس یوم جمہوریہ کے موقع پر بہادری ایوارڈ کے لیے تجویز کردہ اہلکاروں کی فہرست میں بہار 16 کمانڈنگ آفیسر کرنل سنتوش بابو کا نام بھی شمال ہے جو بھارت اور چینی افواج کے مابین ہوئے تصادم میں ہلاک ہوئے تھے۔

آرمی کے اعلی افسران نے گلوان وادی کے بہادر فوجی اہلکاروں کے لیے بہادری ایوارڈز کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسینیشن کے سلسلے میں افواہوں کو پھیلنے نہ دیں: مودی

واضح رہے کہ مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر گزشتہ برس مئی کے مہینے میں بھارت اور چینی افواج کے مابین کشیدگی پیدا ہوئی تھی جبکہ جون میں حالات خراب ہوئے اور دونوں افواج کے مابین تصادم ہوا جس میں 20 بھارتی فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔

Last Updated : Jan 12, 2021, 6:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.