ETV Bharat / bharat

Nitin Gadkari: 'ملک کے مفاد میں اپنی زندگی وقف کرنے والے لوگ حقیقی باعثِ ترغیب'

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 10:21 PM IST

مسٹر گڈکری Nitin Gadkari نے یہاں ڈاکٹر منگلم سوامی ناتھن فاؤنڈیشن کی نیشنل ایوارڈ تقریب 2021 کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سماجی خدمت کے لیے سوامی وویکانند کے نظریات سے تحریک لینا چاہیے۔

'ملک کے مفاد میں اپنی زندگی وقف کرنے والے لوگ حقیقی باعثِ ترغیب'

سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری Nitin Gadkari نے کہا کہ جو لوگ ملک کو خاندان مان کر خدمت کرتے ہیں اور اپنی زندگی ملک کے مفاد میں وقف کرتے ہیں، وہی آج کے دور میں ہمارے حقیقی باعثِ ترغیب ہیں۔

مسٹر گڈکری نے یہاں ڈاکٹر منگلم سوامی ناتھن فاؤنڈیشن کی نیشنل ایوارڈ تقریب 2021 کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سماجی خدمت کے لیے سوامی وویکانند کے نظریات سے تحریک لینا چاہیے۔

اس پروگرام میں، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے نظریہ سے وابستہ تنظیم ’بھارت وکاس پریشد‘ کو ملک بھر میں خدمت اور رسومات کے کاموں میں بہترین شراکت کے لیے ’دتوپن تھینگڈی سیوا پرسکار‘ سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ Highway Projects: نتن گڈکری ڈوڈہ میں پچیس نیشنل ہائے وے پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے

اس موقع پر مرکزی وزیر شری پدنائک اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماء ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی موجود تھے۔

فاؤنڈیشن ایسے افراد اور اداروں کو اعزاز دیتی ہے جنہوں نے صحافت، سائنس، آرٹ اور ادب کے میدان میں بے مثال خدمات انجام دیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.