بالی: وزیراعظم نریندر مودی اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے بدھ کو یہاں جی۔20 سربراہی اجلاس کے موقع پر تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہاکہ 'دونوں رہنماؤں نے وسیع پیمانے پر دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔'G20 Summit In Indonesia
پی ایم او نے ٹویٹ کیاکہ 'بالی میں جی۔20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مودی اور چانسلر شولز کے درمیان بات چیت کامیاب رہی۔ اس دوران ہند-جرمنی دوستی کو آگے بڑھانے کے مقصد سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی، خاص طور پر تجارت، مالیات اور سیکورٹی کے مسائل۔'
دونوں رہنماؤں کے درمیان اس سال یہ تیسری ملاقات تھی۔ گزشتہ ملاقاتیں اس سال 2 مئی کو وزیر اعظم کے 6 ویں ہند-جرمنی بین حکومتی مشاورت کے لیے برلن کے دورے کے دوران ہوئی تھی، اس کے بعد مودی کا جرمنی میں شلوس ایلماؤ کے دورے کے دوران شولز کی دعوت پر جی۔7 چوٹی کانفرنس کانفرنس کے لئے پارٹنر ملک کے طور پر ہوئی تھی۔
دریں اثنا، مودی نے یہاں جی۔20 سربراہی اجلاس کے موقع پر دوپہر کے کھانے پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دفاع، سول نیوکلیئر، تجارت اور سرمایہ کاری جیسے مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اقتصادیات سے متعلق نئے شعبوں میں تعاون کا بھی خیر مقدم کیا۔ پی ایم او نے ٹویٹر پر لکھاکہ "انہوں نے مختلف موضوعات پر مفید بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعلقات، پائیدار ترقی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ 2021 میں ہندوستان اور جرمنی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی اور 2000 میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہوئی تھی۔ جرمنی یورپ میں ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: G20 Presidency to India انڈونیشیا نے جی ٹوئنٹی کی صدارت بھارت کو سونپی
یواین آئی