ETV Bharat / bharat

G20 in Bengaluru جی ٹوئنٹی تجارت، سرمایہ کاری ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ بنگلورو میں 23 سے 25 مئی تک - G20 in Bengaluru

وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس تین روزہ اجلاس میں جی-20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، علاقائی گروپس اور بین الاقوامی تنظیموں کے ایک سو سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 19, 2023, 10:07 PM IST

نئی دہلی: تجارت اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل ہندوستان کی صدارت میں جی-20 پروگراموں کے تحت گروپ کے تجارت اور سرمایہ کاری ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ کا 24 مئی کو بنگلورو میں افتتاح کریں گی۔ یہ اجلاس 23 سے 25 مئی تک جاری رہے گا۔ پہلی میٹنگ 28 سے 30 مارچ 2023 تک ممبئی میں ہوئی تھی۔ اس میں سرحد پار تجارت کے لیے اہم بل آف لینڈنگ اور سرٹیفکیٹس آف اوریجن نیزایم ایس ایم ای کے لیے میٹا انفارمیشن پورٹل بنانے کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے، جی وی سی کی نقشہ سازی کے لئے فریم ورک، باہمی شناخت کے معاہدوں (ایم آراے) پر بہترین طریقوں کا ایک مجموعہ اور جی-20 ریگولیٹری ڈائیلاگ پر بات چیت ہوئی تھی۔

بنگلورو میٹنگ کے تکنیکی اجلاسوں میں ان موضوعات پر مزید بحث کی جائے گی۔جمعہ کو وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس تین روزہ اجلاس میں جی-20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، علاقائی گروپس اور بین الاقوامی تنظیموں کے ایک سو سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔ کثیر الجہتی تجارتی نظام میں اصلاحات، عالمی تجارت میں ایم ایس ایم ای کو ضم کرنے، لچکدارجی وی سی، ترقی اور خوشحالی کے لیے تجارت کرنے اور تجارت کے لیے موثر لاجسٹکس پر بات چیت ہوگی۔

اجلاس کے پہلے دن 23 مئی کو تجارت اور ٹیکنالوجی پر ایک سمپوزیم ہوگا۔ کاروبار کو نئی شکل دینے والی ٹیکنالوجی اورجامع ترقی کو آگے بڑھانے میں ٹیکنالوجی کے کردار جیسے موضوعات پردوپینل مباحثے میں غور کیا جائے گا۔ سیمینار کے بعد مندوبین کے لیے شہر کے دورے کے علاوہ ثقافتی پروگرام اور عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔دوسرے روز ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں اصلاحات کے موضوع پرتکنیکی سیشن میں بات ہوگی۔ دوسرے اور تیسرے دن کاغذی دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق واجبات پر پریزنٹیشنز دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی اجلاس کے بارے میں مشکوک آئی ایس ڈی نمبرات افواہیں پھیلا رہے ہیں، کشمیر پولیس

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.