ETV Bharat / bharat

G-23 leaders meet at Ghulam Nabi Azads Residence: کانگریس کے غیر مطمئن لیڈران کی آزاد کے گھر پر میٹنگ - G-23 leaders meet at Ghulam Nabi Azads Residence

کانگریس پارٹی کے ناراض گروپ کے سرکردہ لیڈر کپل سبل نے ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر کا عہدہ گاندھی خاندان کو اب چھوڑ دینا چاہیے اور اس عہدے ہر کسی اور کو بٹھایا جانا چاہیے۔ G-23 leaders meet at Ghulam Nabi Azads Residence

UNI National News
UNI National News
author img

By

Published : Mar 17, 2022, 9:54 AM IST

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد پارٹی کے ناراض لیڈروں کا ایک گروپ جی 23 گاندھی خاندان کے خلاف آواز اٹھانے لگا ہے اور آج انہوں نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد کے گھر جو کہ نئی دہلی میں واقع ہے میٹنگ کی۔ G-23 leaders meet at Ghulam Nabi Azads Residence

ذرائع کے مطابق کپل سبل، ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا، آنند شرما، منیش تیواری، ششی تھرور، سندیپ دکشٹ، پرنیت کور، منی شنکر ایئر، شنکر سنگھ باگھیلا، کلدیپ شرما سمیت کئی لیڈروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

ناراض دھڑے کے ان لیڈروں نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا، لیکن پارٹی صدر سونیا گاندھی کے حامیوں نے متفقہ طور پر محترمہ گاندھی کو صدر رہنے کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

گروپ 23 کے ان لیڈروں نے میٹنگ سے پہلے پارٹی جنرل سکریٹری مکل واسنک کو صدر بنانے کی تجویز بھی کانگریس ہائی کمان کو بھیجی تھی جسے پارٹی نے ٹھکرا دیا تھا۔ اس کے ایک دن بعد ناراض گروپ کے سرکردہ لیڈر کپل سبل نے ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر کا عہدہ گاندھی خاندان کو اب چھوڑ دینا چاہیے اور اس عہدے ہر کسی اور کو بٹھایا جانا چاہیے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.