ETV Bharat / bharat

Mann ki Baat آنے والی نسلوں کو منشیات سے بچانا ہوگا، مودی - بھارت کی منشیات کے خلاف جنگ

اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 103 ویں ایڈیشن میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ 'آنے والی نسل کو منشیات کے چنگل سے نکالنا ہوگا اور اس کے لیے ہر سطح پر کوششیں کرنی ہوں گی۔' Modi Addresses of Mann ki Baat

آنے والی نسلوں کو منشیات سے بچانا ہوگا، مودی

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 3:54 PM IST

نئی دہلی: من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے آنے والی نسل کو منشیات کے چنگل سے بچانے پر زور دیا اور کہا کہ اس کے لیے مشترکہ طور پر اور ہر سطح پر کوششیں کرنی ہوں گی۔ آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 103 ویں ایڈیشن میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ سال 2020 سے ملک میں نشہ مکتی ابھیان جاری ہے۔ نوجوان اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اسے کامیابی مل رہی ہے۔ جموں و کشمیر، پنجاب، چنڈی گڑھ اور مدھیہ پردیش میں نشہ مکتی ابھیان اور ان کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں میوزیکل نائٹس، اونچی پہاڑیوں پر بائیک رائیڈس، چنڈی گڑھ میں مقامی کلب اور پنجاب میں اسپورٹس گروپس نشہ مکتی ابھیان کا نتیجہ ہیں۔ ان سے نوجوانوں کو منشیات کے چنگل سے بچانے میں مدد مل رہی ہے۔ یہ سرگرمیاں واقعی منشیات کے خلاف ایک مضبوط مہم ہیں۔

مودی نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شرکت بہت حوصلہ افزا ہے۔ ان کوششوں سے ہندوستان میں منشیات کے خلاف مہم کو کافی تقویت ملتی ہے۔ اگر ہم ملک کی آنے والی نسلوں کو بچانا چاہتے ہیں تو انہیں منشیات سے دور رکھنا ہوگا۔ اسی سوچ کے ساتھ 15 اگست 2020 کو 'نشہ مکت بھارت ابھیان' کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم سے 11 کروڑ سے زیادہ لوگ جڑے ہیں۔ دو ہفتے قبل ہندوستان نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ تقریباً 1.5 لاکھ کلو منشیات کی کھیپ پکڑنے کے بعد اسے تلف کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان نے 10 لاکھ کلو منشیات تلف کرنے کا انوکھا ریکارڈ بھی بنالیا ہے۔ ان منشیات کی مالیت 12000 کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Mann ki Baat من کی بات، درخت لگانے اور پانی بچانے کی کوششوں کا حصہ بنیں شہری، پی ایم مودی

انہوں نے کہا، 'میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرنا چاہوں گا جو نشے سے نجات کی اس نیک مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ منشیات کی لت نہ صرف خاندان بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے۔ ایسے میں اس خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب متحد ہو کر اس سمت میں آگے بڑھیں۔ وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں بیچا پور گاؤں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاؤں منشیات کی وجہ سے بدنام تھا۔ لیکن اب فٹبال کی محبت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ فٹ بال کوچ رئیس احمد کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گاؤں سے قومی سطح کے 40 فٹ بال کھلاڑی ابھرے ہیں۔ اس سے تحریک لے کر آس پاس کے دیہاتوں میں 1200 سے زیادہ فٹ بال کلب بن چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.