ریاست بہار کے شہر گیا کے وشنو پتھ شمسان گھاٹ پر جموں و کشمیر کے سابق مذاکرات کار اور لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر دینیشور شرما کی آخری رسومات آج ادا کی جائے گی، دینیشور شرما کا تعلق ضلع گیا کے بیلاگنج تھانہ حدود میں واقع پالی گاوں سے ہے، انکی جسدِ خاکی آج گیا ہوائی اڈے پر خصوصی طیارے سے پہنچے گی، سرکاری اعزاز کے تحت پوری رسم ادا کی جائے گی۔
انچارج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سُمن کمار نے بتایا کہ انہوں نے لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر دینیشور شرما کی طے پروٹوکول کے تحت آخری رسومات ادا کرائی جائے گی، وشنو پتھ شمسان گھاٹ میں اس کی تیاری کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی رسومات سرکازی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔
ڈی ایم نے کہا کہ گارڈ آف آرنر دیا جائے گا، انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے صدر جمہوریہ اور گورنر ہاؤس اور سرکار کی طرف سے افسران بھی آئیں گے۔
گاؤں کے لوگوں کے مطابق دینیشور شرما علاقے کی ترقی اور نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانے پر ہمیشہ زور دیتے تھے، دنیشور شرما اپنے پیچھے اہلیہ اور ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑ گئے ہیں، دینیشور شرما نے اپنے بیٹے کی شادی بہار کے سابق ڈی جی پی ابھیانند کی بیٹی سے کرائی ہے۔'